• 24 اپریل, 2024

بیرن، سوئٹزرلینڈ میں قرآن کریم کی کامیاب نمائش

سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت بیرن Bernکی احمدیہ مسلم جماعت نے مؤرخہ 26/مارچ بروز ہفتہ 2022ء کو لینگناؤ Lengnau میونسپلٹی میں اسلام اور قرآن مجید کی نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ قصبہ سوئٹزرلینڈ کے Seeland علاقے میں گرینچن Grenchen شہر کے قریب واقع ہے اور اس کی آبادی تقریبا 5500 ہے۔

نمائش کے لیے شہر کے مرکزی علاقے کے اندر مارکیز لگائی گئی تھیں۔ افتتاحی تقریب کا آغاز صبح 10:30بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

سب سے پہلے میونسپل صدر محترمہ سینڈرا ہوبر مولر Sandra Huber-Müller نے خطاب کیا۔

پھر جماعت سوئٹزرلینڈ کے امیرمحترم ولید طارق تارنتسرصاحب نے احمدیہ کمیونٹی اور اس کی سرگرمیوں کا تعارف کروایا اور میونسپلٹی کی صدر محترمہ سینڈرا ہوبر مولر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرمحترم امیر صاحب نے میونسپل صدر محترمہ سینڈرا ہیوبر مولر اور مقامی چرچ کے پادری مسٹر گیورگے زیڈرینیا Gheorghe Zdrinia کو تحفہ بھی پیش کیا۔

افتتاحی ربن کاٹنے کے بعد محترم عبدالوہاب طیب صاحب مربئ سلسلہ نے نمائش کے بارے میں تفصیلی تعارف کروایا۔ ایک خطاطی اسٹینڈ قائم کیا گیا تھا جہاں لوگ یادگار کے طور پر عربی رسم الخط میں اپنے نام لکھواسکتے تھے۔ Raclette – ایک سوئس سیپشلٹی زائرین کو پیش کی گئی۔

اللہ کے فضل سے اسلام اور قرآن مجید کی نمائش نہایت کامیابی کے ساتھ شام 4 بجے تک جاری رہی اور تقریباً 80 لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ Biel/Bienne شہر کے ایک مقامی ٹی ویچینلTelebielingueTV نے 3 منٹ تک جرمن اور فرنچ زبان میں الگ الگ نمائش کی خبر دی۔ ٹی وی پر واضح طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دکھائی گئی اوران کاذکر کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ اس ٹی وی چینل کے 2 لاکھ 60ہزار ناظرین ہیں۔

(اویس احمد طاہر۔ صدر جماعت احمدیہ بیرن، سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ