• 19 اپریل, 2024

جھریوں سے نجات حاصل کریں

ذیل میں قدرتی اشیاء کے استعمال سے ایسے طریقے درج کئے جارہے ہیں جن کے استعمال سے جھریوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔
1۔ مونگ پھلی کا تیل،سورج مکھی کا تیل اور عرق گلاب 2،2 کھانے کے چمچ اور صندل کا تیل 4 قطرے لیں پھر ان سب کو باہم ملا کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ دس سے پندرہ منٹ اس آئل مکسچر سے چہرے کا مساج کریں اس کے ساتھ چہرہ دھونے کے لئے کسی ایسے صابن کا استعمال کریں جس میں گلیسرین شامل ہو ۔
2۔ گلاب کے پھولوں کی پنکھڑیاں توڑ کر اور سکھا کر پیس لیں۔ اب لیموں کا رس کریم والے دودھ میں چند قطرے ملا لیں اور اس میں سوکھے گلاب کا پاؤڈر بھی شامل کر لیں ۔20منٹ کے لئے چہرے پر اس مرکب کا لیپ کریں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔علاوہ ازیں کھیرے کے عرق میں بھی گلاب کا پاؤڈر ملاکر چہرے پر لیپ کیا جاسکتاہے۔
3۔ روغن بادام،روغن زیتون اور خالص شہد حسب ضرورت لیں اور ان تینوں اشیاء کو آپس میں یکجا کر کے اس آمیزے کا فیس ماسک ہفتہ میں 2مرتبہ لگائیں۔ماسک لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ 15سے20منٹ تک اس آمیزہ کو چہرے پر لگایا جائے اور پھر نیم گرم پانی سے چہرے کو واش کرلیا جائے۔ہاتھوں کی جھریوں کو دور کرنے اور اس عمل کو سست کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ترکیب بہت مفید دیکھی گئی ہے
4۔ ادھا کلو جو،ایک چمچ عرق گلاب،ایک چمچ خالص گلیسرین،آدھا سیر گرم پانی،ایمونیا ہاؤس ہولڈ ایک چائے کا چمچ،عرق لیموں ایک کھانے کا چمچ اور روغن بادام ایک چائے کا چمچ لیں۔جو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو پانی چھان لیں۔اب اس پانی میں تمام اشیاء ملا کر شیشی میں محفوظ کرلیں اور روزانہ رات سونے سے قبل اس لوشن کا ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کرلیا کریں ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2019