• 20 اپریل, 2024

مجلس خدام الاحمدىہ تنزانىہ کا اجتماع

اللہ تعالىٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدىہ تنزانىہ کو مورخہ 14تا 16جون 2019ء اپنا نىشنل اجتماع منعقد کرنے کى توفىق ملى۔ ىہ سہ روزہ اجتماع Kitonga مىں قائم جلسہ گاہ مىں منعقد ہوا ۔اجتماع کى مجموعى حاضرى 500رہى۔ تىنوں دن رہائش اور خوراک کا انتظام جلسہ گاہ مىں ہى کىا گىا۔ انتظامات کے سلسلے مىں خدام نے بڑى محنت سے وقارِ عمل کے ذرىعہ پورے احاطہ کى صفائى اورتزئىن و آرائش کى ۔
اجتماع کا آغاز بروز جمعۃ المبارک ہوا ۔ حاضرىن نے حضور انور اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کا خطبہ جمعہ سُنا ۔ تنزانىہ کا وقت GMTوقت سے 3گھنٹے آگے ہے۔ صدر صاحب مجلس خدام الاحمدىہ تنزانىہ مکرم رمضان حسن Naujaصاحب نے تمام شاملىن کا استقبال کىا اور اجتماع کے مقاصد کى طر ف توجہ دلائى۔ امسال مجلس خدام الاحمدىہ تنزانىہ کى انتہائى خوش نصىبى تھى کہ پىارے آقا حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے از راہِ شفقت اجتماع کا مرکزى عنوان ’’عبادت‘‘ عطا فرمایا اور خدام و اطفال تنزانىہ کے نام انگرىزى زبان مىں اپنا خصوصى پىغام بھى بھجواىا۔اس پىغام کا اردو ترجمہ ہدىۂ قارئىن ہے۔
اسى پىغام کى مناسبت سے سٹىج ڈىزائن کىا گىا اور اجتماع کے تىنوں دن ىہ پىغام مع سواحىلى ترجمہ حاضرىن کو پڑھ کر سناىا جاتا رہا۔

مسابقت کى روح قائم رکھنے کى خاطر خدام اور اطفال (معىار صغىر و کبىر)کےمتعدد علمى اور ورزشى مقابلہ جات کروائے گئے۔ خدام کے علمى مقابلہ جات جلسہ گاہ مىں جبکہ اطفال کے لىے قرىبى مسجد مىں انتظام کىا گىا تھا۔جلسہ گاہ کے احاطہ سے منسلکہ گراؤنڈز مىں ورزشى مقابلہ جات کا اہتمام کىا گىا۔ تمام مقابلہ جات مىں شاملىن نے خوب تىارى کے ساتھ حصہ لىا۔

اجتماع کے تىنوں دن بىدارى اور باجماعت نماز تہجد کا انتظام کىا گىا ۔ نماز فجر کے معاً بعد درس القرآن ہوا۔ خدام مل کر سىر اور معمولى ورز ش مىں شامل ہوتے رہے۔ مختلف شعبہ جات مىں خدام کى ڈىوٹىاں لگائى گئىں اور انہىں مختلف ذمہ دارىاں سونپى گئىں۔ پہلے دن شام کے وقت مجلس انصار سلطان القلم کے ممبران کى مىٹنگ ہوئى۔ دوسرے دن مختلف علاقوں کے عہدىداران کا اجلاس ہوا اور شعبہ خدمت خلق کے تحت خدام نے 50 ىونٹ خون کا عطىہ دىا ۔ مکرم موسىٰ عىسىٰ مشعرى صاحب (مبلغ سلسلہ) نے خدام اور اطفال کو’’خلافت احمدىہ سے تعلق‘‘کے عنوان پر تربىتى لىکچر دىا۔ مکرم مہتمم صاحب مال نےجماعتى اور تنظىمى چندہ جات کا تعارف پىش کىا اور مکرم مہتمم صاحب اُمور طلباء نے’’جسمانى صحت اور بىمارىوں سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر لىکچر دىا۔ اسى طرح مکرم صدر صاحب مجلس نے خدام الاحمدىہ کى طرف سے رواں سال مىں ہونے والى مساعى کى مختصر رپورٹ پىش کى۔ اجتماع کے موقع پر رواں سال ہونے والے پروگرامز کى اىک تصوىر ى نمائش کا بھى انتظام کىا گىا جسے شاملىن نے خوب سراہا۔ اس نمائش کا اىک حصہ جماعتى کتب پر مشتمل تھا۔ مکرم صدر صاحب خدام الاحمدىہ ىوگنڈا کے نمائندہ بھى بطور مہمان اس اجتماع مىں شامل تھے۔

اجتماع کے تىسرے دن دوپہر کو اختتامى تقرىب کا انعقاد ہوا۔ تلاوت اور نظم کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس نے رپورٹ پڑھ کر سنائى ۔ انہوں نے بتاىا کہ گو امسال اجتماع کى حاضرى گزشتہ برسوں سے زىادہ ہے تاہم جن دور دراز علاقوں سے خدام کا دارِسلام حاضر ہونا مشکل ہے ان کے لىے اگلے ماہ قرىبى جگہوں پر رىجنل اجتماعات منعقد کئے جائىں گے۔ مہمان خصوصى مکرم طاہر محمود چوہدرى صاحب(امىر و مشنرى انچارج تنزانىہ)نے اعزاز حاصل کرنے والے خدام اور اطفال مىں انعامات تقسىم کئے ۔ آپ نے اجتماع مىں شامل ہونے والوں کو مبارک باد دى اور اس امر پر زور دىا کہ خدام اپنے تربىتى اور علمى معىار کو بڑھائىں ۔

MTA تنزانىہ کى ٹىم نے تمام پروگرامز کى رىکارڈنگ کى۔ ملک کے بڑے ٹى وى چىنل ITV نے اجتماع کى کورىج کى اور نوجوانوں کى صحت افزا سرگرمىوں کے بارہ مىں خبر بھى نشر کى۔اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجتماع کے بابرکت ثمرات پىدا فرمائے۔ آمىن

(شہاب احمد ۔تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 دسمبر 2019