• 23 اپریل, 2024

قیمتی اثاثہ

مورخہ 27نومبر 2019ء کا خطبہ جمعہ سُننے کے بعد۔ جس میں حضور انور نے ازراہِ شفقت میرے بھائی مکرم عطاء الکریم مبشر کا ذکر کیا اورنماز جنازہ پڑھائی اور خاکسار کو ’’جماعت کا شاعر‘‘ کے لقب سے نوازا۔

جان لیوا مرض پہ ہنستا تھا
میرا بھائی بھی کیا قلندر تھا

مغفرت کی دعا دی مُرشد نے
کیا ہی وہ بخت کا سکندر تھا

اس کے اوصاف بھی بیان ہوئے
تذکرہ خاندان کا بھی ہوا

پیر و مرشد نے ازراہِ شفقت
مجھ کو شاعر جماعت کا بھی کہا

تذکرہ، قیمتی اثاثہ ہے
آنے والی ہماری نسلوں کا

خود ہی موسم خیال رکھتا ہے
صِدق اور عاشقی کی فصلوں کا

اے خدا! میرے پیارے بھائی سے
مغفرت کا سُلوک کیجئے گا

اور پسماندگان کے دل پر
اپنی شفقت کا ہاتھ رکھئے گا

(عبدالکریم قدسیؔ۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ مورخہ17 جنوری 2020ءبمقام مسجد بیت الفتوح لندن کا خلاصہ