• 23 اپریل, 2024

سالانہ امن کانفرنس ۔ڈنڈی اسکاٹ لینڈ

مورخہ 18 جنوری 2020ء بروز ہفتہ کو جماعت احمدیہ ڈنڈی نے اپنی سالانہ امن کانفرنس (New Year Dinner) کا انعقاد کیا۔ ہر سال کی طرح مقامی اسکاٹش مسلم و غیر مسلم احباب کو بھی نئے سال کی خوشی میں مدعو کیا گیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام مسجد بیت المحمود ڈنڈی کے ہال میں شام چار بجےکیا گیا تھا اور اس کانفرنس کا موضوع تھا ’’عالمی امن کے قیام میں اسلام احمدیت کا کردار‘‘۔ مسجد کی لائبریری میں قرآنِ کریم اور جماعت کی دوسری کتب کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور انگریزی ترجمہ سے ہوا۔ جماعت کے تعارف پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی۔

اس کانفرنس کے مہمانِ خصوصی مولانا طاہر سلبی مبلغ انچارج نارتھ ایسٹ ریجن نے اپنا اختتامی خطاب کیا جس میں آپ نے تفصیل سے ذکر کیا کہ جنگوں نے عالمی امن کو تباہ وبرباد کیاہے۔ ان جنگوں نے انسانی نفسیات پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں نیز ان لڑائیوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے جسے ہمارے امام جماعت نے اپنے خطابات میں واضح کیاہے۔ اسلام کا مطلب ہی فرمانبرداری اور امن ہے اور اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے کی طرف جھکیں۔ اسلام کی پُرامن تعلیم پر عمل کرکے ہی ہم ایک مثالی معاشرے کا قیام کرنے میں اپنا اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ اس تقریر کو سب مہمانوں نے نہایت غور سے سُنا اور اسلام احمدیت کی پُر امن تعلیم سے بہت متاثر ہوئے اوراسی موضوع پر مختلف سوالات بھی کئے جن کے جواب پینل میں موجود علمائے کرام، سیاست دانوں اور اسکاٹش پولیس کے چیف نے دئے۔

آخر میں مقامی کونسلرمسٹر مارک فلین نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے انہوں نے اسلام کے بارے میں آج کافی کچھ نیا سیکھا ہے۔ اس کانفرنس میں 8 غیرمسلم مہمانوں نے شرکت کی جنہیں شام کا کھا نا پیش کیا گیا۔

(ارشد محمود۔اسکاٹ لینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ