• 23 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

ولادت باسعادت

مکرم مبشر احمد خالد مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میرے بیٹے عزیزم ڈاکٹر ہشام احمد فرحان مقیم نیویارک امریکہ اور بہو عزیزہ شانزے بشریٰ خان کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمدللّٰہ علیٰ ذٰلک

بچی کا نام ’’ماہم نورفرحان‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔

نومولودہ چوہدری ولی محمد مرحوم ہجکہ شریف کی پڑپوتی ، مکرم ساجد رفیق خان مقیم نیوجرسی امریکہ کی پہلی نواسی اور مکرم رفیق احمد خان مرحوم ٹاؤن شپ لاہور کی پڑنواسی ہے۔

قارئین کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو صحت وسلامتی والی لمبی زندگی عطافرمائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 19۔اپریل 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ ۔اپریل 2020ء