• 23 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ20۔مئی2020ء

برازیل میں کورونا کی شدت ، عالمی سطح پر تیسرے نمبر آگیا/افریقی ممالک میں کورونا سے زیادہ بھوک کا اندیشہ/روسی وزیراعظم انتہائی پرعزم/بیرون ملک سے آنے والوں کو برطانیہ قرنطینہ کرے گا/کیمبرج کے کورس اب ہوں گے آن لائن/تھائی لینڈ نے ویکسین کی تیاری کا عزم کرلیا /سپین میں ماسک لازمی قرار / پولینڈمیں اسکول جون تک بند/امریکہ نے روس کو امداد دی /سنگاپور میں پہلی آن لائن پھانسی / آسٹریلیا میں اندرون ملک پروازیں کھلنے لگیں/رولز رائیس نے اپنے مزدور نکالنے کا اعلان کردیا

متاثرہ افراد : 49لاکھ18ہزار                         اموات: 3 لاکھ23ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگذشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثرینامواتمتاثریناموات
1امریکہ147745989271451942091
2برازیل2542201679213140674
3روس29994128379263115
4ہندوستان10113931634970134
5برطانیہ246410347962711160
6بنگہ دیش25121370125121

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد17لاکھ99ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ90ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ57ہزار ،اٹلی میں  1 لاکھ29ہزار ہے۔جبکہ برازیل  میں1 لاکھ6ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو1 لاکھ 6ہزار  سے تجاوز کرگیا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزار3سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,105,670
یورپ 1,909,592
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 359,084
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 169,955
جنوب مشرقی ایشیا 150,590

https://covid19.who.int/

  • برازیل میں کورونا سے تباہی میں اضافہ۔ عالمی سطح پر متأثرین کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا۔حکام  کے مطابق ملک بھر میں ہیلتھ کے انتظامات انتہائی قابل رحم ہیں اور انتہائی توجہ کے منتظر ہیں(الجزیرہ)
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ افریقی ممالک میں کورونا سے  تباہی دیگر علاقوں کی نسبت  کافی کم ہے جو کہ خوش آئیند ہے ۔ البتہ اس بات کا بھی شدید خدشہ ہے کہ اس وبا کے اثرات کے نتیجہ میں یہ ممالک کہیں غربت ،افلاس ، بھوک اور تنگی سے شدیدمتأثر نہ ہونا شروع ہوجائیں۔اور دیگر بیماریوں میں اضافہ کا باعث ہو۔(الجزیرہ)
  • روسی وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  ملک میں بڑھنے والی کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا جائے گا۔اگرچہ متأثرین کی تعداد  3 لاکھ سے توتجاوز کرگئی ہے البتہ  روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے والے متأثرین میں کافی کمی آئی ہے۔(الجزیرہ)
  • برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں اور مسافروں کوقرنطینہ میں رکھنے کی بابت تفصیلی ہدایات کی بابت غوروخوض جاری ہے۔قرنطینہ کی مدت 14 روز ہوگی ، باقی تفصیل جلد آنے کی امید(الجزیرہ)
  • کورونا وبا سے بچاؤ اور سماجی فاصلوں کویقینی بنانے کیلئے کیمبرج یونیورسٹی نے سال 2020-2021ء کیلئے اپنے تمام کورسز آن لائن کرنے کا علان کیا ہے۔جس کے تحت تمام لیکچرز وغیرہ آن لائن کردیے جائیں گے۔(الجزیرہ)
  • تھائی لینڈ کے ماہرین صحت نے اگلے سال تک کورونا ویکسین دریافت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فی الحال بندروں اور چوہوں پر اس کو آزمایا جارہا ہے جس کی مدد سے ویکسین کے فعال ہونے کی بابت مزید آگاہی حاصل ہوسکے گی۔(الجزیرہ)
  • سپین میں 6 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار۔ حکام کے مطابق آپس میں  2 میٹر تک کا فاصلہ بھی ضرور قائم رکھا جائے۔(الجزیرہ)
  • پولینڈ میں حکومت نے تمام تعلیمی ادارے  جون کے آخر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے (الجزیرہ)
  • سنگاپور میں کورونا کی وجہ سے  عدالتیں بند ہیں ۔ لہذا احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے پہلی دفعہ آن لائن پھانسی کی سزا سنائی گئی۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا میں   اندرون ملک پروازیں کھلنے لگیں(بی بی سی)
  • امریکہ نے روس کو  200 وینٹیلیٹرز دینے کا علان کیا ہے ، امریکی حکام کے مطابق اس سے دونوں ممالک میں مفاہمتی پہلو میں بہتری آئےگی۔(سی این بی سی)
  • مشہور کمپنی رولز رائیس Rolls-Royce نے 9 ہزار     کارکنان کو  نکالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔(سی این بی سی)
  • نیویارک کے گورنر نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ نیویارک میں کورونا پر قابو پالیا گیا ہے اور اب اس کی شدت اتنی ہے جتنی کے وبا کے اوائل یعنی 26 مارچ کو تھی۔(سی این بی سی)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

دین ہے اِیمان ہے عشقِ نبی ﷺ

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر34 ، 20 مئی 2020