• 20 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر34 ، 20 مئی 2020

  • ممکن ہے افریقہ  کم متاثر ہو
  • WHO   کو کارکردگی بہتر کرنا ہو گی
  •  سرحد سے غیر ملکیوں کی واپسی
  • میڈیکل سٹاف کے شانہ بشانہ

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
85327 32577 2768

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 17200
2 مصر 13484
3 الجیریا 7377
4 مراکش 7023
5 نائیجریا 6401

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  6266  مریضوں اور  140اموات کا اضافہ

ممکن ہے افریقہ  کم متاثر ہو

 اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے  وبا پر قابو پانے کے لئے افریقن ممالک  کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ امید  پیدا ہو رہی ہے کہ شاید  افریقن ممالک اس وبا سے کم متاثر ہو ں ۔ (بی بی سی افریقہ )

ہاتھ دھونے کے لئے نفت صابن کی تقسیم

 انگولا کے دارلحکومت لوانڈا میں حکومت کی طرف عوام کو کورونا آگاہی مہم اور حفاظتی اقدامات  کرتے ہوئے  ہاتھ دھونے کی ترغیب دی جا  رہی ہے ۔ اس کے لئے حکومت عوام میں صابن  مفت تقسیم کررہی ہے ۔

  africanews.com

کورونا فنڈ جمع ہونا شروع ہو گیا

 عوامی جمہوریہ کونگو کے صدر نے کورونا کی وبا سے مقابلے کے لئے قومی فنڈ قائم کیا  تھا ۔ اس میں افراد اور اداروں کی طرف سے  عطیات جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔  سب سے پہلا عطیہ سوشل سیکورٹی  کی طرف سے ایک ملین ڈالرز کا آیا ہے ۔ RFI

میڈیکل سٹاف کے شانہ بشانہ

الجیریا میں رضاکاروں کے ایک گروپ نے  عملی طو رپر  میڈیکل فرنٹ لائن سٹاف   کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا  فیصلہ کیا ہے۔ ہیلتھ ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ، وہ اسپتال کے  عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کھانا  تقسیم کررہے ہیں ۔ africanews.com

لاک ڈاؤن میں پھر توسیع  

 نائیجریا کے ریجن   کانو میں مزید دوہفتے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے ۔ اسی علاقے میں غیر معمولی اموات نوٹ کی گئی تھیں ۔ جن کے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ان اموات کی وجوہات بیان کرنا مشکل ہے ۔ کانو شہر نائیجریا کا دورسرا بڑا شہر  اور  معروف اقتصادی سنٹر  ہے ۔RFI

موبائل ایپلی کیشن کا استعمال

 تیونس نے بھی موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کورونا کی روک تھام کے لئے شروع کر دیا ہے ۔  فون کے ذریعہ مین  سرور کو بھجوائی گئی معلومات   نیشنل ہیلتھ سنٹر کو مدد فراہم کریں گی ۔ RFI

قرضے معطل

 جی 20  کے سال رواں میں قرض کی واپسی کی اقساط معطل کرنے کے فیصلہ کے بعد ، افریقہ میں مالی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ملک بن گیاہے ۔ رواں سال کے واجب الادا قرضے آئندہ تین سالوں پر ممتد کر دئے جائیں گے۔ RFI

 امداد  تھوڑی ہے

متعدد افریقی ممالک جیسا کہ کینیا ، آئیوری کوسٹ ، سیرا لیون ، سینیگال اور نائجر  کے  صدور      نے کہا ہے کہ دولت مند ممالک  وباکے  ان دنوں میں افریقہ  کی مناسب مدد کرنے میں  ناکام  ہو رہے ہیں ۔  مالی مدد اور قرضوں سے نجات کے وعدے   براعظم افریقہ کی  کی ضروریات سے بہت کم ہیں۔( الجزیرہ)

سکول  کھولے جا رہے ہیں

 جنوبی افریقہ نے  یکم جون سے  مرحلہ وار سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ (الجزیرہ)

عالمی ادارہ صحت کو کارکردگی بہتر کرنا ہو گی

 امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ WHO کو  اپنے کام کو زیادہ واضح کرنا ہو گا ۔ انہیں بہتر کام کرنا ہوگا۔ انہیں امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ زیادہ منصفانہ ہونا پڑے گا ، بصورت دیگر  ہم ان کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔(الجزیرہ)

تا اطلاع ثانی  فلائٹس بند رہیں گی

 مصر کے وزیر اعظم  نے  کہا ہے کہ   کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسافروں کی تمام بین الاقوامی پروازوں میں تا اطلاع ثانی  تعطل کی توسیع کردی  گئی ہے۔

مصری ہوائی اڈوں پر پروازیں 19 مارچ کو معطل کردی گئی تھیں ۔(الجزیرہ)

کینیا میں داخلے سے روک دیا گیا

کینیا کی  وزارت صحت  نے، تنزانیہ کی طرف سے آنے والے  182 غیر ملکیوں کو کورونا ٹسٹ پازیٹو آنے کی بنا پر  ملک میں داخل نہیں ہونے دیا۔ان لوگوں نے    تنزانیہ کی طرف سے   متعدد سرحدی مقامات  سے  کینیا  میں  داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ بی بی سی افریقہ)

روبورٹ ڈاکٹروں کی مدد کریں گے

پانچ ہیومنائڈ روبوٹس  روانڈا پہنچ گے ہیں ،جہاں وہ کورونا وائرس کی اسکریننگ میں معاونت کریں گے ، مریضوں کو کھانا اور ادویات فراہم کریں گے اور ساتھ ہی مریضوں اور ڈاکٹروں کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ روابط کی حیثیت سے کام کریں گے۔ بی بی سی افریقہ )

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ20۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

زکوٰۃ