• 20 اپریل, 2024

حضرت انسؓ کے حق میں رسول کریمؐ کی دعا

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! اپنے خادم انس کے لئے دعا کریں۔ آپؐ نے دعا کی اے اللہ! اس کے اموال اور اس کی اولاد میں برکت ڈال دے اور جو کچھ تو اسے عطا کرے اس میں برکت ڈال۔

(بخاری کتاب الدعوات باب دعوۃ النبیﷺ لخادمہ بطول العمر و بکثرۃ المال حدیث نمبر6344)

حضرت انسؓ کے حق میں رسول کریمؐ کی یہ دعا اس طرح پوری ہوئی کہ آپ کے کھجور کے باغات سال میں دو دفعہ پھل دیتے۔ آپ کی اولاد در اولاد کی تعداد 100 سے اوپر تھی۔ اور وفات کے وقت آپ کی عمر 103 برس تھی۔

پچھلا پڑھیں

چوہدری رشیدالدین مرحوم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مئی 2022