• 19 اپریل, 2024

ایک جرمن احمدی بچے کی تقریب ِآمین

ایک پُروقارتقریب آمین مورخہ 29اپریل 2022ء بروز جمعۃالمبارک کو مسجد حمد (Wittlich) میں ہوئی۔ جہاں شلوار قمیص میں ملبوس ایک جرمن احمدی بچے نے قرآن کریم حاضرین کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ بعدہُ خاکسار نےدعا کروائی ۔اس بچے کا نام Kiyan Khalid، ان کے والد محترم کا نام Jörg Mool ہےجبکہ ان کی والدہ محترمہ کو Shumsa Khalid کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ Mool Jörg صاحب ہماری جماعت کے ایک جرمن احمدی دوست ہیں۔ اس دن یہ بچہ اور اس کے عزیز و اقارب بہت خوش و خرم دکھائی دے رہے تھے۔ اس خوشی میں دوسرے احباب کوشامل کرنے کے لیے بچے کے والدین نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر صدر صاحب جماعت نے اس بچے کو انعام سے بھی نوازا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کو احسن و خوبصورت آواز میں پڑھنے اور اس کے مطالب کو سمجھنے کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(جاوید اقبال ناصر۔ مبلغ سلسلہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ