• 19 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 20 جون 2020ء

پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں ریکارڈ اضافہ/برازیل میں 1 ملین لوگ متأثر/فرانس میں شائقین فٹ بال کو اجازت مل گئی/امریکی Embassy کابل میں کورونا/کرغرستان میں پھر  ایمرجنسی/روس میں کورونا متأثرین میں کمی/زمبابوے کے وزیر صحت گرفتار/مصر میں موت اور گرفتاری کے مابین پھنسے ہیلتھ ورکرز کا حال

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :86لاکھ87ہزار                       اموات: 4لاکھ60ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 4163813
یورپ 2490815
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 878428
جنوب مشرقی ایشیا 560285
افریقہ 208535
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 203490

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2172212 118205 23046 733
2 برازیل 978142 47748 22765 1238
3 روس 569063 7841 7972 181
4 ہندوستان 395048 12948 14561 375
5 برطانیہ 300473 42288 1218 135
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 86ہزار

اموات: 7 ہزار 7 سو

ریکور ہونے والے : 1 لاکھ32ہزار

(africanews)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 87715 1831 3825 94
2 مصر 52211 2017 1774 79
3 نائجیریا 19147 487 667 12

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد89ہزار سے زائد رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 42لاکھ70ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ6لاکھ7ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدبرازیل  میں5 لاکھ56ہزار  جبکہ روس میں  3 لاکھ34ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ42ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • پاکستان میں کورونا وائریس سے متأثرین کی تعدادمیں جہاں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں اس سے ہونے والی اموات  کی تعداد بھی تشویشناک ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 153 رہی جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جبکہ ملک میں کل متأثرین کی تعداد 171666 ہے۔ اسی طرح کُل اموات 3382 ہوچکی ہیں۔ (الجزیرہ/عالمی ادارہ صحت)
  • جنوبی امریکہ میں کورونا کا انتہائی زور ہے۔ خاص طور پر برازیل  اس سے سب زیادہ متأثر ہوا ہے جہاں متأثرین کورونا کی تعداد  تقریباً  ایک ملین کے قریب  پہنچ چکی ہے۔اسی طرح اب تک 50 ہزار سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • فرانس میں جہاں کورونا  وبا کے متأثرین میں کمی ہورہی ہے، وہیں حکومت نے اب مختلف پابندیاں بھی ہٹانا شروع کردی ہیں۔ حال ہی میں  شائقین فٹ بال کو  11 جولائی سے ہونے والے میچوں میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ البتہ  تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے صرف 5 ہزار افراد یہ میچ براہ راست اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔(الجزیرہ)
  • کابل افغانستان میں واقع امریکی Embassy میں کورونا کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق  تقریبا 20 سے زائد کارکنان میں کورونا مثبت آیا ہے جن میں زیادہ تعداد سکیورٹی پر معمور نیپالی افراد کی ہے۔ Embassy کے مطابق امریکی عملہ کورونا پر کنٹرول کرنے کیلئے انتہائی سرگرم ہے۔(الجزیرہ)
  • کرغرستان میں گزشتہ دنوں 192 کورونا مریضوں کے  سامنے آنے کے بعد ملک میں حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث لگائی گئی ایمرجنسی گزشتہ ماہ ختم کردی گئی تھی۔ البتہ گزشتہ دنوں آنے والے کیسز کے بعد اب پبلک ٹرانسپورٹ  سمیت تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
  • روس میں کورونا متأثرین کی روزانہ کی تعداد میں  گزشتہ  چند دنوں سے واضح کمی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ دنوں یہ تعداد  7889 رہی، جس کے بعد اب تک کی کل تعداد 569063 ہے۔ اسی طرح اب تک اس وائریس سے مرنے والوں کی تعداد  8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ (الجزیرہ)
  • زمبابوے کے وزیر صحت   کورونا امدادی سامان کی خرد برد کے الزام میں گرفتار  کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  ملزم  نے   کورونا سے بچاؤ کے سامان اور حفاظتی Kits کیلئے کسی کمپنی کو  غلط طریق پر تقریبا 20 ملین ڈالرز  ادا کئے ہیں۔  (الجزیرہ)
  • مصر میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کرنے والے Health Workers کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں بعض Health Workers کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی حفاظتی سامان اور کچھ تعاون حاصل نہیں ہورہا جس کے بعد حکومت نے ایسے تمام  افراد کو جیل بھجوانے اور غلط معلومات کے الزام میں گرفتار کروانے کی دھمکی دی ہے۔ بعض  ورکرز کے مطابق ہمیں ’’موت‘‘ اور ’’گرفتاری‘‘ کے مابین  کوئی ایک option اختیار کرنے کا کہاجارہا ہے۔ (en.as)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

کہیں پہ اُترا مسیح الزمان کہتے ہیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جون 2020