• 16 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

ولادت

محترم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب سابق امیر ضلع اٹک و مظفر گڑھ تحریر کرتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے چھوٹے بیٹے محمود فاتح احسن اور بہو مریم صدیقہ طاہرہ (سویڈن) کو 6 اگست 2020ء کو بیٹی سے نوازا ہے الحمد للہ۔

نومولودہ (ماہر زراعت) محمد اکرم خالدصاحب ربوہ کی نواسی اور خاکسار کی پوتی ہے۔

احباب کرام سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کی احسن رنگ میں نشوونما فرمائے اورخلافت کے سائے میں والدین، خاندان اور جماعت کے لئے قرۃ العین بنائے اور اپنے بزرگ صحابہ آباؤاجداد کا نام روشن کرنے والی ہو۔

بچی کا نام عروفہ ملاحت احسن تجویز ہوا ہے اور وقف نو کی اسکیم میں شامل ہے۔

رہیں خوشحال اور فرخندگی سے
بچانا اے خدا بد زندگی سے

(مسیح موعودؑ)

ولادت

مکرم چوہدری احسان ایزد ساہی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کے بیٹے مکرم عاطف حسین صاحب مربی سلسلہ کو 3/اگست 2020 کو بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام اعجاز احمد تجویزکرتے ہوئے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نومولود مکرم محمد سلیم صاحب کا نواسہ ہے ۔احباب جماعت سے نومولود کے نیک صالح، خادم دین، خلافت احمدیہ سے وابستہ رہنے اور درازی عمر کے لئے خاص دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اگست 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اگست 2020