• 20 اپریل, 2024

شان مصلح موعود رضی اللہ عنہ

آسماں سے مہدئ موعود نے پائی خبر
نور کا پیکر ملے گا تجھ کو اک لخت جگر
ساری قومیں برکتیں پائیں گی اس موعود سے
نورفرقاں پائے گا سارا جہاں محمود سے
درحقیقت آپ کا استاد تھا رب کریم
آپ پر جلوہ کناں تھا ہرگھڑی وہ ہی علیم
آپ مظلوموں کے حامی اور تھے ان کے نصیر
آپ کے دم سے رہائی پا گئے لاکھوں اسیر
یورپ و افریقہ میں بھیجے مبشر آپ نے
کر دیے ہیں گورے کالے سب منور آپ نے
آپ کی ہمت کی ہے غماز ربوہ کی زمیں
بن گیا ہے آپ کی آہوں سے اک شہر حسیں
یاد رکھیں گی تجھے قومیں سدا فضل عمر!
رحمتیں بھیجیں گی تجھ پر اے مسیحا کے پسر
مصلح موعود تجھ پر ہر گھڑی ہوں رحمتیں
میرے مولا کی سدا نازل ہوں تجھ پر برکتیں

(خواجہ عبدالمومن، ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

آج کی دعا