• 18 اپریل, 2024

ہم کیوں جلسے میں شامل ہوتے ہیں

اگر یہ تبدیلیاں پیدا نہیں ہو رہیں، آپ کے نیکی اور تقوی کے معیار نہیں بڑھ رہے تو پھر اس جلسہ میں شمولیت بے فائدہ ہے کیونکہ حضرت مسیح موعودؑ نے بڑا واضح طور پر فرما دیا ہے کہ یہ کوئی دنیاوی میلہ نہیں ہے جہاں لوگ جمع ہوں اور آپس میں گھلیں ملیں، شور شرابہ ہو، نعرے بازی ہو اور بس۔ اگر نعرے دل سے نہیں اٹھ رہے تھے اگر نعرے آپ کے دل میں پاک تبدیلی پیدا کرنے کا جوش پیدا نہیں کر رہے تو یہ نعرے بے فائدہ ہیں اگر تقریریں سن کر آپ میں صرف وقتی جوش پیدا ہو رہا ہے اور جلسہ گاہ سے باہر نکل کر اسی جگہ پر کھڑے ہوں جہاں آپ پہلے تھے اور اپنی روحانی ترقی میں قدم آگے بڑھانے والے نہ ہوں تو غور کرنا چاہیے کہ ہم کیوں جلسے میں شامل ہوتے ہیں۔

(خطبات مسرورجلد سوم صفحہ702)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ گوئٹے مالا 2021 و افتتاح مسجد نور کابون

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 دسمبر 2021