• 20 اپریل, 2024

مایوٹ آئی لینڈ میں پہلا ہیو مینیٹی فرسٹ اسکول

مایوٹ جزیرہ کو تمام فرانسیسی محکموں میں غریب ترین سمجھا جاتا ہے۔ جہاں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر احمدیہ مسلم جماعت مایوٹ آئی لینڈ نے بچوں کے لیے ایک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز حضور انور کی اجازت سے کیا گیا ہے۔

اس وقت ہمارے اسکول میں تقریباً 70 بچے پرائمری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں 40 لڑکے اور 30 لڑکیاں شامل ہیں۔ اس سال حضور انور کی اجازت اور ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کے تعاون سے ایک اور کلاس روم بنایا گیا ہے جہاں زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم کی نعمت سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس تعلیمی ادارے کا مقصد بچوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کر سکیں اور قوم اور معاشرے کا کارآمد اثاثہ بنیں۔

اس تعلیمی ادارے میں دنیاوی تعلیم کے علاوہ مذہبی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

ابتداء میں یہ دیکھا گیاتھا کہ بچوں میں بہت سی بنیادی غلطیاں پائی جاتی ہیں جن میں فرض نماز کے بعد سنتیں ادا کرنا شامل نہیں تھا۔ ایک اور چیز جو بڑے بچوں میں نظر آتی تھی وہ یہ تھی کہ وہ نماز پڑھتے ہیں لیکن نماز کے معنی نہیں جانتے تھے۔ ایسے بچوں کے لیے خاص طور پر ایک پروگرام بنایا گیا جہاں انہیں سب سے پہلے نماز کا ترجمہ سکھایا جارہا ہے۔

(اسامہ عمر جوئیہ۔ مایوٹ)

پچھلا پڑھیں

حالات حاضرہ میں حلم، تحمل اور وسعت حوصلہ کی ضرورت

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ