• 18 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرمہ سعدیہ طارق اور مکرم ملک طارق علی کھو کھر امریکہ سے یہ خوشکن اطلاع بھیجتے ہیں:
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری بیٹی عزیزہ بارعہ مناہل کھوکھر اور داماد ناصر الدین طاہر احمد ابن مکرم ڈاکٹر خالد احمد عطا و مکرمہ امۃ الحئ آف امریکہ کو اللہ تعالیٰ نے پہلا بیٹا عطا فرمایا ہے۔ بچے کا نام معاذ علی احمد تجویز ہوا ہے۔ بچہ مکرم ملک عمر علی رئیس ملتان اور مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب کا پڑ نواسہ اور مکرم میاں عبدالرحیم احمد صاحب اور ملک غلام احمد عطا صاحب کا پڑ پوتا ہے۔ بچہ کے لئے خادم دین نیک صالح ہونے کی دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ صحت والی لمبی عمر دے۔
اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خادم دین ہو۔ خلافت کا پرستار ہو۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2023

اگلا پڑھیں

قرآن، قرآن کے آئینہ میں