• 25 اپریل, 2024

جلسہ جات یومِ مصلح موعودؓ بینن

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ بینن کو ماہِفروری 2020ء میں یوم مصلح موعودؓ کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد پروگرامز کرنے کی توفیق ملی ۔ ان پروگرامز کے انعقاد کے لئے سنٹرل مبلغین کے ساتھ ساتھ لوکل مبلغین، معلمین اور مقامی جماعتوں نے بھی بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 14 ریجنز کے ریجنل مبلغین کی طرف سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 165 پروگرامز میں 5ہزار973 احمدی اور 458 غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ ان پروگرامز میں پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کی اہمیت، حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں سمیت حضرت مصلح موعودؓ کے ذریعہ جماعت کو ملنے والی ترقیات اور دیگر موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ۔

اللہ تعالیٰ تمام احباب جماعت اور ان پروگرامز کے شاملین کو حتی الوسع حضرت مصلح موعودؓ سے متعلق پیشگوئی کو سمجھنے اور ان کی سیرت طیبہ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذریعہ سے بھی احبابِ جماعت کو خلافتِ احمدیہ کے ساتھ اپنا عہد نبھانے والا بنائے ۔ آمین

(مرزا فرحان بیگ۔بینن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ