• 24 اپریل, 2024

افریقہ کورونا وائرس ڈائری نمبر 5، 21 ۔اپریل 2020

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
23,514 6,116 1,161

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

1 مصر 3333
2 جنوبی افریقہ 3300
3 مراکش 2685
4 الجیریا 3046
5 کیمرون 1163

لاک ڈاؤن نرم کر دیا

بعض ممالک  نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر  لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے اور بعض نے اس میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے

گھانا   : نے بعض ریجنز میں تین ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے ۔

مڈگاسکر: نے اپنے تین شہروں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا وہ ختم کر دیا ہے ۔

تیونس :  نے  تین مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سینیگال :  نے ماسک  پہننا لازمی کر دیا ہے  لیکن امیرجنسی مئی کے شروع تک ختم کرنے کا کہ دیا ہے ۔

زمبابوے : نے لاک ڈاؤ ن ۳ مئی تک  بڑھا دیا ہے ۔

https://fr.africanews.com/2020/04/20/coronavirus-l-essentiel-de-l-info-sur-la-pandemie-en-afrique/

گھا نا کے صدر مملکت کی طرف سے  لاک ڈاؤن ختم کیے جانے اور نارمل زندگی شروع کرنے کے فیصلے کو پورے  افریقہ میں  تجسس کی نگا ہ سے دیکھا جائے گا ۔ اگر گھا نا نارمل زندگی شروع کر کے کورونا پر قابو پانے میں کامیاب رہتا ہے تو اس سے دوسرے ممالک کو بھی حوصلہ ہوگا۔اور جلد زندگی کے معمولات دوبارہ شروع ہو جائیں گے ۔ 

ملاوی

 دوکانیں بند ہوجانے اور کاروبار کو نقصان  کے اندیشے کے باعث ملاوی کے تاجروں نے پر تشدد مظاہرے کئے اور لاک ڈاؤ ں ختم  کروا لیا ہے ۔

https://fr.africanews.com/2020/04/20/malawi-suspension-du-confinement-apres-la-contestation-des-commercants/

مڈگاسکر

مڈگاسکر کے  صدر  مملکت نے  نیشنل ٹی وی کے ایک   پروگروم میں کہا  ہے کہ  ہمارے ماہرین نے جڑی بوٹیوں سے  کورونا وائرس کا علاج تلاش کر لیاہے ۔ مڈگاسکر میں کل

121 کیسز ہیں ۔ جن میں سے  ۳۹  تندرست  ہو چکے ہیں ۔ جب کہ ابھی تک کوئی وفات نہیں ہوئی ۔

https://fr.africanews.com/2020/04/20/madagascar-lancement-du-covid-organics-un-remede-contre-le-covid-19/

خدا کی  رضا پرراضی ہو جاؤ۔   کاروبار بند مت کرو ۔

تنزانیہ کے صدر مملکت John Magufuli نے کہا ہے کہ ہم اکانومی کو تباہ نہیں کرسکتے۔ اس لئے وائرس کا معاملہ خدا پر چھوڑ دو اور قوم کو مضبوط تر بنانے کے لئے کام کرتے رہو۔ کورونا وائرس کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جس کے لئے کام بند کردیا جائے ۔

.

https://fr.africanews.com/2020/04/20/covid-19-la-tanzanie-s-en-remet-a-dieu-et-refuse-de-sacrifier-son-economie/

نائیجر

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

http://www.anp.ne/?q=article/mesures-anti-covid19-plusieurs-quartiers-de-niamey-affectes-par-des-violences-reporter

عوامی جمہوریہ کونگو

  • یونیسیف نے  کونگو میں غریب اور بےگھر  بچوں  میں ماسک تقسیم کرنے کے لئے ایک ملین ماسک کا عطیہ دیا ہے ۔
  • کنشاسا کے پوش علاقے Gombe میں بغیر اسپیشل کارڈ کے کوئی داخل نہیں ہو سکتا ۔
  • کنشاسا میں ماسک نہ پہننے پر پانچ ہزار فرانک کا جرمانہ ہو گا ۔
  • کنشاسا کی مین مارکیٹ تااطلاع ثانی بند کر دی گئی ہے ۔
  • ایبولا کے 180 مشکوک افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔ جب کہ مزید ایک  وفات ہوگئی ہے ۔

 (Actualite.cd)

برکینا فاسو

برکینا فاسو نے ایک ماہ سے بند کئے گے بازار کھول دئے ہیں۔ جب کہ 27 اپریل سے پورے ملک میں ہر ایک کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 (Lefasonet)

سیرالیون کے صدر آئسولیشن میں

سیرالیون کے صدر Julius Maada Bio کے ایک سیکورٹی گارڈ  کے کورونا ٹسٹ پازیٹو آنے کے بعد، صدر خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔ بوٹسوانا کے صدر کے بعد یہ دوسرے افریقی صدر ہیں جو از خود آئسولیشن میں گئے ہیں۔ ان کی فمیلی کا کوئی ممبر متاثر نہیں ۔

سیرالیون میں اس وقت کورونا کے کل 43 کیسز ہیں جن میں سے چھ تندرست ہو چکے ہیں جب کہ کوئی موت اس سے نہیں ہوئی۔

https://fr.africanews.com/2020/04/21/coronavirus-l-essentiel-de-l-info-sur-la-pandemie-en-afrique/

Lesotho میں وزیر کی گرفتاری

 Lesotho  چاروں طرف سے جنوبی افریقہ میں گھرا ہوا چھوٹا سا ملک ہے ۔ جہاں ابھی تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔تاہم اس وبا سے بچنے  کے لئے کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔ پولیس کے وزیر نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی جس وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

https://fr.africanews.com/2020/04/21/lesotho-le-ministre-de-la-police-arrete-pour-violation-du-confinement/

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

(نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

’’الفضل‘‘ کی ترویج و ترقی کیلئے حضرت مصلح موعودؓ کی دعا

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 21 ۔اپریل2020ء