• 23 اپریل, 2024

بیت النور ۔ہالینڈ میں تقریبِ افطار

nederlands

ہالینڈ میں دوران رمضان المبارک غیر مسلم ڈچ مہمانوں کے لیے افطارکا پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب جارہا ہے۔ ہر ہفتہ کو یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ 9 اپریل کو بیت النور میں 8 مہمان تشریف لائے۔ 16 اپریل کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 15 مہمان تشریف لائے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز حسب روایت تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔ تلاوت و ترجمہ کے بعد رمضان کے حوالے سے مختصر تعارفی پروگرام پیش کیا گیا اور سوال و جواب بھی ہوئے۔بعد ازاں سب مہمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مہمانوں کی موجودگی میں ہی باجماعت نماز مغرب بھی ادا کی گئی۔ جس کو ڈچ مہمانوں نے بغور دیکھا۔

بعدہٗ عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ آخر میں امیر صاحب ہالینڈ نے تمام مہمانوں کو ڈچ زبان میں کتب کا تحفہ پیش کیا۔

(رپورٹ :حامد کریم محمود ۔ نمائندہ الفضل آن لائن ہالینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ