• 19 اپریل, 2024

سیکنڈری اسکول کے طلبہ کا مسجد محمود زیورخ کا دورہ

مورخہ13/اپریل 2022ء کوزیورخ سے قریباً 128کلو میٹردُورسوئٹزرلینڈ کے شمال جنوب میں پہاڑوں کی خوبصورت وادی میں گرے رقبہ کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر Chur سے سیکنڈری سکول Neu Tagesschule Chur کے آخری سال کے 18طلباء پر مشتمل کلاس محمود مسجد زیورخ کے وِزٹ پر آئی۔

مکرم فہیم احمد خان صاحب مربئ سلسلہ نے صبح دس بجے کلاس کی آمد پرنہایت خندہ پیشانی سے اس کا استقبال کیا۔

سب سے پہلے کلاس کو لائبریری دکھائی گئی اور وہاں موجود قرآن کریم کے مختلف تراجم و دیگر کتب کا تعارف کروایا گیا۔

اس کے بعد طلبا کو گیلری کی دیواروں پر آویزاں جماعت کی تاریخی تصاویر کی مدد سےجماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی مختصر تاریخ اور محمود مسجد کے تعمیراتی مراحل سے آگاہ کیا۔

پھر کلاس کو مسجد کے ہال میں اسلام کے متعلق پریزنٹیشن اورکچھ تعارفی کلپس دکھائے گئے-

بعد ازاں طلبا کو سوالات کرنے کا موقعہ دیا گیا۔ جس میں انہوں نے مسجد، اسلام کی تعلیمات اور اسلام میں عورت کے مقام کے متعلق سوالات کئے، جن کے پُر حکمت جوابات مکرم فہیم احمد خان صاحب مربئ سلسلہ نے دئیے۔

سوالات کی نشست کے اختتام پر 11:30بجے طلباء کو snacks کے ساتھ الوداع کیا گیا۔

(شیخ کلیم الرحمن۔جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ