• 18 اپریل, 2024

ہر انسان کا سر دو زنجیروں میں ہے

حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ آنحضورؐ نے فرمایا ہر انسان کا سر دو زنجیروں میں ہے۔ ایک زنجیر ساتویں آسمان تک جاتی ہے اور دوسری زنجیر ساتویں زمین تک جاتی ہے۔ جب انسان تواضع یا عاجزی اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ زنجیر کے ذریعہ اسے ساتویں آسمان تک لے جاتا ہے اور جب وہ تکبّر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ زنجیر کے ذریعہ اسے ساتویں زمین تک لے جاتا ہے۔ انتہائی نیچے گرا دیتا ہے۔

(کنزالعمال حدیث۵۷۴۵)

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تواضع انسان کو صرف بلندی میں ہی بڑھاتی ہے۔ پس تواضع اختیار کرو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں رفعتیں عطا کرے گا۔

(کنزالعمال حدیث نمبر ۵۷۴۰)

پچھلا پڑھیں

نیشنل تعلیم ریلی (آن لائن) منعقدہ 28،27جون 2020ء زیر اہتمام مجلس انصار اللہ برطانیہ

اگلا پڑھیں

عاجزی اور انکساری ایک ایسا خلق ہے …