• 25 اپریل, 2024

مہمان کی عزت و احترام

دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکرام ضیف یا مہمان نوازی یا مہمان کی عزت و احترام کا اس قدر خیال رکھتے تھے کہ کہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ناراض مہمان کو منانے کے لیے اس کے پیچھے تیز تیز جارہے ہیں تاکہ اس کو پکڑ کر لائیں اور اسے منائیں۔ کہیں رات کو موسم کی خرابی کے باوجود، شدت کے باوجود مہمان کے لیے دودھ لے کرآرہے ہیں کہیں مہمانوں کے لیے اپنے گھر کے تمام بستر دے کر بیوی بچوں سمیت سردی میں رات گزار رہے ہیں کہیں مہمانوں کو فرماتے ہیں کہ تکلف نہ کیا کرو جو ضرورت ہو اس کا اظہار کردوتاکہ تکلیف نہ ہو کبھی لنگر خانے والوں کو فرما رہے ہیں کہ مختلف علاقے کے لوگوں کے مزاج اور خوراک کی عادات مختلف ہوتی ہیں ان کا خیال کیا کرو اور ان سے پوچھ کران کے مزاج کے مطابق خوراک تیار کردیا کرو بعض مہمانوں کے پان وغیرہ تک کا خیال فرما رہے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہم خوش ہوتے ہیں جب مہمان تشریف لائیں اس لئے مہمان بھی بوجھ نہ سمجھا کریں۔

(خطبات مسرور جلد چہارم صفحہ 373)

پچھلا پڑھیں

منصب خلافت

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ