• 25 اپریل, 2024

میىرا مرزا

مىرا مرشد، مىرا ہادى، مىرا آقا، مىرا مرزا
مىرا محسن، مىرا ملجا، مىرا ماوا، مىرا مرزا

اس دورِ شبِ تار کے اوراق پہ مرقوم
تھا صبحِ درخشاں کا قصىدہ مىرا مرزا

دلشاد دعاؤں کا برستا ہوا بادل
اور فىض کا بہتا ہوا درىا مىرا مرزا

وہ چاند وہ خورشىدِ جہاں تاب کا عکاس
وہ نور، وہ ندرت، وہ اجالا مىرا مرزا

تصدىق کى اک مُہر عطا جن کو ہوئى تھى
اس صاحب خاتم کا نوشتہ مىرا مرزا

رہبر تھا رہ راست کا اور وقت کا نباض
مہدى مىرا مرزا تھا، مسىحا مىرا مرزا

(رشىد قىصرانى)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2020