• 24 اپریل, 2024

جماعت احمدىہ امرىکہ کى مغربى ساحل کى جماعتوں کا 34 واں جلسہ سالانہ

علماء سلسلہ کى تقارىر حکومتى نمائندگان کى شرکت اور جماعت احمدىہ کى مساعى کو خراج تحسین،نماز تہجد نماز باجماعت اور درس کا اہتمام

اللہ تعالىٰ کے فضل سے جماعت احمدىہ کى مغربى ساحل کى جماعتوں کا 34 واں جلسہ سالانہ 20 تا 22 دسمبر 2019ء مسجد بىت الحمىد چىنو مىں کامىابى کے ساتھ اختتام پذىر ہوا۔

مکرم امىر صاحب امرىکہ صاحبزادہ مرزا مغفور احمد نے جلسہ سالانہ کے لئے 3 افسران کى منظورى دى۔
افسر جلسہ سالانہ:۔ مکرم ناصر نور
افسر جلسہ گاہ:۔ مکرم ڈاکٹر احسن خان
افسر خدمات خلق:۔ مکرم ڈاکٹر عدىل عبد اللہ صدر خدام الاحمدىہ ىو اىس اے

جلسہ کے انعقاد سے بہت پہلے افسران جلسہ نے اور ان کے معاونىن نے کام شروع کر دىا تھا۔اللہ تعالىٰ کے فضل سے اس وقت تک جلسہ مسجد بىت الحمىد کے احاطہ ہى مىں ہو رہا ہے۔ لىکن انتظامات کے لئے دقّت محسوس ہو رہى ہے کىونکہ خدا تعالىٰ کے فضل سے حاضرى پہلے سے بڑھ جاتى ہے اور جگہ کى قلت محسوس ہوتى ہے ىہ بات منتظمىن کو وسّع مکانک کى طرف بھى توجہ دلاتى ہے۔

مکرم مونس چوہدرى جلسہ سالانہ کے پروگرام کے منتظم تھے۔انہوں نے بتاىا کہ مورخہ 20 دسمبر بروز جمعہ امىر صاحب نے لوائے احمدىت لہراىا ۔مکرم نائب امىر مکرم حمىد الرحمان نے امرىکہ کا جھنڈا لہراىا۔

پہلا سىشن

جلسہ سالانہ کا پہلا سىشن مکرم صاحبزادہ مرزا مغفور احمد امىر جماعت احمدىہ امرىکہ کى صدارت مىں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کرىم معہ ترجمہ و نظم کے بعد مکرم امىر صاحب نے افتتاحى خطاب کىا۔ مکرم امىر صاحب نے حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کا خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 2019ء سے اقتباسات سنائے۔ جن مىں حضور انور نے احباب جماعت کو اُن کى ذمہ دارىوں کى طرف توجہ دلائى تھى کہ ان کے سارے افعال اور اعمال اللہ تعالىٰ کے احکامات کے مطابق ہونے چاہئىں۔ حضرت مسىح موعودؑ نےجلسہ کے اغراض و مقاصد اور جماعت احمدىہ کے قىام کا مقصد ىہ بتاىا ہے کہ اىسى قوم تىارہو جائے جو خدا تعالىٰ کو ہر شئے پر مقدم رکھے اس کے بعد آپ نے دعا کروائى۔

مکرم ارشاد احمد ملّہى جو کہ ىہاں کے مبلغ ہىں انہوں نے اللہ تعالىٰ کى صفت ’’المجىب‘‘ پر تقرىر کى کہ اللہ تعالىٰ دعائىں سنتا اور ان کو قبولىت بخشتا ہے۔ مکرم ابراہىم نعىم نے آنحضرت ﷺ کى سىرت کے اىک پہلو کہ بنى نوع انسان کے ساتھ آپﷺ کى ہمدردى پر واقعات بىان کئے کہ کس طرح آپ نے دعوت الىٰ اللہ دى اور تبلىغ مىں کس طرح آپﷺ حکىمانہ طرىق ا ختىار فرماتے تھے۔مکرم برادر عثمان mbowe نے اپنى شادى کے لئے صحىح رشتہ تلاش کرنے کے بارے مىں زرىں اصول پر تقرىر کى۔ اس تقرىر پر آج کا سىشن اختتام پذىر ہوا۔

دوسرا سىشن

دوسرا سىشن مکرم ڈاکٹر نسىم رحمت اللہ نائب امىر امرىکہ کى زىر صدارت 10 بجے صبح تلاوت ورآن کرىم اور نظم کے ساتھ شروع ہوا۔ پہلى تقرىر مکرم سہىل حسىن نے قرآن کرىم کى پىشگوئىوں کے عنوان پر کى۔دوسرى تقرىر مکرم آفتاب جمىل نے ’’ اِسْمَعُوْا صَوْتَ السَّمَاء جَاءَ الْمَسِىْح ‘‘ کے عنوان پر کى ۔اس کے بعد مکرم فائق ملک نے ’’وہ صحابہ جنہوں نے اپنى نوجوانى کى عمر مىں اللہ تعالىٰ کو پالىا‘‘ کے عنوان پر کى۔

اس سىشن کى آخرى تقرىر مکرم ڈاکٹر عدىل عبداللہ نے نماز کى اہمىت پر کى کہ نماز بُرائىوں اور فحشاء سے روکتى ہے۔ مقرر نے موجودہ زمانہ کى صورت حال کا تجزىہ کىا اور نوجوانوں کو خصوصاً اور باقى احباب کو بھى اس وقت کى بُرائىوں سے بچ کر خدا کے حصار مىں آ جانے کى ترغىب دى۔جس کے لئے نماز کا قىام بہت ضرورى ہے۔

تىسرا سىشن

اس سىشن کى صدارت مکرم ڈاکٹر حمىد الرحمان نے کى۔ ىہ سىشن غىر مسلم مہمانوں کے لئے تھا۔ اس سىشن مىں کا آغاز بھى تلاوت قرآن کرىم اور نظم سے کىا گىا۔ اس کے بعد مکرم اعظم اکرام نے تقرىر کى۔ آپ کى تقرىر کا عنوان تھا ’’Compassion in a time of conflict‘‘

اس سىشن مىں 140 مہمان شامل ہوئے تھے۔ جن مىں علاقہ کے مىئر اور پولىس چىف کے علاوہ کانگرس وومىن مِس Norma Torres نے بھى شرکت کى۔ مہمانوں نے جماعت احمدىہ کى کارگردگى اور خدمت کو بھى خراج تحسىن پىش کىا۔ الحمد للہ

چوتھا اور آخرى سىشن

اتوارصبح 10 بجے مکرم صاحبزادہ مرزا مغفور احمد امىر جماعت احمدىہ امرىکہ کى زىر صدارت تلاوت و ترجمہ کے ساتھ شروع ہوا۔ پہلى تقرىرمکرم ڈاکٹر رانا بلال احمد سابق صدر مجلس خدام الاحمدىہ نے کى۔ آپ کى تقرىر کا عنوان ’’گھروں مىں امن اور آشتى کے ساتھ رہنے کے گُر‘‘ تھا جس مىں آپ نے مىاں بىوى کے تعلقات مىں برداشت و صبر کى قوت پر بىان کىا۔ ان کے بعد مکرم انور محمود خان نے مالى قربانى کى اہمىت پر تقرىر کى اور مثالوں سے واضح کىا کہ مالى قربانى سے انسان محتاج نہىں ہوتا بلکہ اس سے اصل مقصد تزکیہ نفس اور خدا تعالىٰ کا قرب ہے۔

مکرم امام فہىم ارشد نے ’’اللہ تعالىٰ سے مضبوط تعلق پىدا کرنے کے لئے خلافت ہى کڑا ہے‘‘ کے موضوع پر تقرىر کى۔’’ذکر حبىب‘‘ کے موضوع پر مکرم ڈاکٹر خالد عطا نے تقرىر کى۔ صاحبزادہ مرزا مغفور احمد امىر جماعت احمدىہ امرىکہ نے اختتامى تقرىر مىں حضرت خلىفۃ المسىح الرابعؒ کے 1991ء کے خطاب جو حضورؒ لجنہ اماء اللہ کىنىڈا کو فرماىا تھاسےاقتباسات پىش فرماکر ذمہ دارىوں کى طرف توجہ دلائى۔

اس کے بعد مکرم امىر صاحب نے دعا کروائى اور بتاىا کہ اس دفعہ جلسہ مىں 1811 احباب نے شرکت کى ہے۔جس مىں 857 مرد اور 814 خواتىن اور 140 مہمان شامل ہىں۔جلسہ کى تقارىر سے live streaming کے ذرىعہ 20 ممالک کے 1ہزار 960 لوگوں نے استفادہ کىا۔

خواتىن کا اجلاس

ہفتہ کے دن اىک سىشن مىں لجنہ اماء اللہ نے اپنا اجلاس کىا جس کى صدارت، لجنہ امرىکہ کى نىشنل صدر محترمہ Dhiya Tahira Bakr نے کى تلاوت اور نظم کے بعد پہلى تقرىرمحترمہ سعدىہ احمد نے ’’دعا کى تائىد اور طاقت‘‘ کےموضوع پر کى۔ دوسرى تقرىر محترمہ Nicole Williams نے ’’آنحضرت ﷺ کى عاجزى و انکسارى اور حىا‘‘ کے موضوع پر کى محترمہ دانىہ چوہدرى نے حضرت مسىح موعود ؑ کے توکل على اللہ پر کى ۔اس کے بعد نظم ہوئى۔ اس کے بعد محترمہ صدف نور نے حضرت اماں جان ؓ کى شادى کے حوالے سے قىمتى نصائح پىش کىں۔ ‘‘مالى قربانى کى اہمىت و برکات’’ جو کامىابى کى ضمانت ہے پر منصورہ سراجى نے اور ’’نفس امارہ سے نفس مطمئنہ کا سفر‘‘ پر حاجىہ ڈاکٹر امتہ الرحمان نے کى اس کے بعد اىک نظم ہوئى اور پھرآخر پر نىشنل صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ امرىکہ نے تقرىر کى۔ اس کے بعدآپ نے دعا کروائى۔

(سىد شمشاد احمد ناصر۔امرىکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2020