• 25 اپریل, 2024

ارادہ الٰہی کے موافق

’’جو کچھ ہو رہا ہے۔ ارادہ الٰہی کے موافق ہو رہا ہے۔ ضروری تھا کے یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے ان آثار کی صداقت پر مہر لگا دیتے جن میں لکھا ہے کہ مہدی موعود کے وقت بڑا شور برپا ہوگا اور اس کو سلف و خلف کے عقائد کے خلاف باتیں بنانے والا کہہ کر کافر ٹھہرایا جائے گا۔ اس وقت ہمارے احباب کو ایسا ہی صبر کرنا چاہیے جیسا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ اور آپ کے اصحاب ؓ نے مکہ معظمہ میں کیا۔ کوئی حرکت ان سے ایسی سرزد نہ ہوئی جو انہیں حکام تک پہنچاتی۔ اس وقت کسی پر بھروسہ نہ کریں کہ فلاں شخص ہماری مدد کرے گا۔ یاد رکھیں اس وقت خداوند جل وعلا کے سوا کوئی ولی و نصیر نہیں‘‘

(ملفوظات جلد اول صفحہ382 ایڈیشن 1988ء)

ایک اور جگہ فرمایا:
’’پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے….. وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئےگی وہ آخر فتح یاب ہوں گے اوربرکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے‘‘

(رسالہ الوصیت، روحانی خزائن جلد20 صفحہ 309)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک فرمودہ مؤرخہ 21؍جنوری 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2022