• 24 اپریل, 2024

تقریب آمین

  • مکرم صفوان احمد ملک نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن۔ جرمنی سے لکھتے ہیں:

مورخہ 8جنوری 2022ء بعداز نماز عصر بیت السبوح۔جرمنی میں جماعت Ellwangen سے تعلق رکھنے والے مندرجہ ذیل تین بچوں کی تقریب آمین منعقد ہوئی۔

*عزیزہ ناجیہ عدنان محمد بنت مکرم عدنان محمد عمر 7سال نے اپنی تائی جان سے 8ماہ کی مدت میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کرنے کی توفیق پائی۔

*عزیزم ظافر عدنان محمدابن مکرم عدنان محمد عمر 6سال نے اپنی والدہ سے ایک سال میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے کی توفیق پائی۔

*عزیزہ سبیکہ محمد بنت مکرم خرم محمد عمر 4سال نے اپنی والدہ سے ایک سال میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے کی توفیق پائی۔

ان تینوں بچوں سے مکرم نیشنل امیر صاحب جماعت احمدیہ۔جرمنی نے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو صحیح معنوں میں قرآن کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآن کے نور سے منور کرے اور خادم دین بنائے۔ آمین۔

ادارہ کی جانب سے مبارکباد وصول کریں ۔

پچھلا پڑھیں

واقعہ افک اور اس کا پس منظر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ