• 19 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم ظفر اقبال صاحب اعلان بھجواتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مؤرخہ 29جنوری 2021ء کو خاکسار کو بیٹی عطا فرمائی ہے۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت وقفِ نوکی مبارک تحریک میں قبول فرماتے ہوئے بچی کا نام اسماء اقبال عطا فرمایا ہے۔

بچی مکرم محمد اقبال صاحب مرحوم سابق کارکن تحریک جدید برائے جائیداد کنری وسیکرٹری تحریکِ جدید ضلع عمرکوٹ کی پوتی، مکرم محمود انجم صاحب مبلغِ سلسلہ تاجکستان اور مکرم محمود اقبال صاحب ناظمِ اعلیٰ انصاراللہ ضلع عمرکوٹ کی بھتیجی اور مکرم محمود احمدصاحب آف نواں کوٹ احمدیاں ضلع حیدر آبادکی نواسی ہے۔

درخواستِ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو باعمر، صالحہ، خادمہ دین اور والدین کے لئے قرۃ العین بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2021