• 20 اپریل, 2024

رمضان اصلاح کا ذریعہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’رمضان کا مہینہ بندے کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہوتا ہے ۔یہ مہینہ جہاں ہمیں ہماری عبادتوں کی طرف توجہ دلانے کا مہینہ ہے وہاں ہماری کمزوریوں کی طرف توجہ دلانے اور ان کی اصلاح کا بھی مہینہ ہے۔پس اس مہینہ میں ہمیں اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حکموں کی جگالی کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔اگر ہم بھرپور طور پر اس کے لئے کوشش نہیں کررہے تو رمضان کی سحریوں اور افطاریوں سے ہی استفادہ کررہے ہوں گے، کوئی عملی اثر ہم پر نہیں ہو رہا ہوگا جو ہمارے روحانی اورتربیتی معیاروں کو بلند کررہا ہو۔ اسی طرح ہوں گے جس طرح بعض لوگوں کے بارے میں لطیفے مشہور ہیں کہ روزے رکھنے کا پوچھو تو عذر ہوجاتا ہے ۔نفل اور تراویح کا پوچھو تو عذر پیش کرتے ہیں۔ نمازیں پڑھنے کے بارے میں کہا جائے باجماعت پڑھو تو عذر ہوتا ہے اور جب افطاری کے بارے میں کہو تو پھر کہیں گے ہاں ہاں ضرور ہم نے کرنی ہے۔ ہم بالکل ہی کافر تو نہیں ہوگئے۔ تو ہمیں ایسے مومن نہیں بننا چاہئے۔ پھر یہی لوگ ہیں جو دین کو مذاق بناتے ہیں اور یہ لطیفے سے زیادہ مسلمانوں کی حالتِ زار کا نقشہ ہے ۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔ لیکن حضرت مسیح موعودؑ کو ماننے والوں کے معیار بہت بلند اور بہت اونچے ہونے چاہئیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ 3جولائی 2015ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ (22 ۔اپریل2020 ء)