• 19 اپریل, 2024

رمضان کے تیسرے عشرہ (آگ سے نجات) اور اس سے متعلق ادعیہ ماثورہ

  • اَسْاَلُكَ اَنْ تُعِيْذَنِیْ مِنَ النَّارِوَ اَنْ  تَغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ

(ابن ماجہ)

میرا سوال تیرے دربار میں یہ ہے کہ مجھے آگ کے عذاب سے پناہ دے اور میرے گناہ بخش دے۔

  • اَللّهُمَّ اِنّي اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(بخاری)

اے اللہ ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

  • اَللّٰهُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار

(ابوداؤد)

اے اللہ! مجھے آگ سے پناہ دے۔

  • اَسْاَلُكَ اَنْ یُجِیْرَنِیْ مِنَ النَّار

میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھ کو آگ سے بچا۔

  • يَا شَافِيَ الصُّدُوْرِ كَمَا تُجِيْرُ بَيْنَ الْبُحُوْرِ أَنْ تُجِيْرَنِيْ مِنْ عَذَابِ السَّعِيْرِ وَمِنْ دَعْوَةِ الثُّبُوْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقُبُوْرِ

(ترمذی)

اے دلوں کو تسکین عطا کرنے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس طرح بپھرے سمندروں میں تو انسان کو بچا لیتا ہے اسی طرح مجھے آگ کے عذاب سے بچا لے۔ ہلاکت کی آواز اور قبر کے فتنہ سے مجھے پناہ دے۔

  • اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي (دعائے لیلة القدر)

(ترمذی)

اے اللہ ! تو بہت معاف کرنے والا کریم ہے۔ تو عفو کو پسند کرتا ہے پس مجھ سے درگزر فرما۔

  • رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِوَ عَذَابٍ فی الْقَبْرِ

(ابوداؤد)

اے میرے پروردگار! میں تجھ سے آگ اور قبر کے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں۔

  • اَللّٰهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ، وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِکَ، وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِکَ

(ترمذی)

اے اللہ! تو ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا، اپنے عذاب سے ہمیں ہلاک نہ کرنا اور اس سے پہلے ہمیں بچالینا۔

  • اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ

(ابوداؤد)

میں آگ سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

  • اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ

(ابوداؤد)

اے اللہ! مجھے اپنے عذاب سے بچانا جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔

  • اَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ حَالِ اَھْلِ النَّارِ

(ترمذی)

میں آگ والوں کے حال سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا  ہوں۔

  • أَسْألُکَ يَا أللّٰهُ! أنْ لَّا تَشْوِيَ خَلْقِي بِالنَّارِ

(مستدرک)

اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے وجود کو آگ سے نہ جھلسانا۔

  • اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ

(ابن ماجه)

اے اللہ! ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر، ہم سے راضی ہو اور ہم سے دعائیں اور عباد تیں قبول کر اور ہمیں جنت میں داخل کر اور آگ سے بچا اور ہمارے سب کام خود بنادے۔

  • اَللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْاُمُوْرِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ

(مستدرك)

اے اللہ! سب کاموں میں ہمارا انجام بخیر کر اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔

  • اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّار

میں اللہ کی پناہ میں آتاہوں آگ کی تپش کے شر سے۔

 اس کے علاوہ دعائے قنوت، درود شریف، صفات الہیہ کے ذکر میں بھی آگ سےنجات طلب کی گئی ہے۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ایسی رات جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص نظر اپنے مخلص بندوں پر پڑتی ہے