• 25 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

مکرم آفاق احمد۔یوکے لکھتے ہیں۔

خاکسار ، مکرم ماسٹر عبد القدوس شہید آف ربوہ کے بارہ میں حالات و واقعات اکٹھے کر رہا ہے ۔ اس حوالہ سے اگر احباب جماعت میں سے کسی کے پاس کوئی مواد، کوئی واقعہ، کوئی یادگار یا کوئی تصاویر موجود ہوں تو خاکسار سے مندرجہ ذیل ای میل پر رابطہ کرنے کی عاجزانہ درخواست ہے۔خاکسار نہایت ممنون ہو گا۔جزاکم اللّٰه أحسن الجزا

Qudoos.shaheed@gmail.com

ولادت باسعادت

اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عزیزم حافظ ڈاکٹر سجیل احمد( ابن مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف فضل عمر ہسپتال) اور عزیزہ آمنہ بتول (بنت مکرم اجمل امجد بیگ لاہور) کو مورخہ 7 مئی 2020ء کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے جس کا نام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت “حاذقہ” عطا فرمایا ہے۔

نومولود بیٹی حاذقہ کی والدہ عزیزہ آمنہ بتول حضرت مصلح موعودؓ کی پڑنواسی، محترم پیر معین الدین مرحوم اور محترمہ صاحبزادی امۃالنصیر کی نواسی اور محترمہ امۃ الشکور لاہور کی بیٹی ہیں۔جبکہ حاذقہ کے والد عزیزم سجیل احمد محترم مولانا محمد شفیع اشرفؔ مرحوم کے پوتے، محترم بشیرالدین احمد خاکی ولد محترم عبد الرحمٰن خاکی کے نواسے اور حضرت مولانا عبد الرحیم دردؔ کی نسل سے ہیں۔

اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نو مولودہ کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے،نیک، خادمہ دین، سب کے لئے قرۃالعین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے حق میں تمام دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

بڑا بد نصیب ہے جس نے رمضان پایا اور تغیر نہ پایا

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ22۔مئی2020ء