• 19 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم اعجاز احمد مانگٹ یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:
خاکسار کے والد مکرم چوہدری نذیر احمد مانگٹ بقضائے الہٰی مؤرخہ 4 نومبر 2021ء کو وفات پا گئے ۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔

مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے ۔پنجگانہ نماز کا التزام ،نماز تہجد ،تلاوت قرآن پاک باقاعدگی سے کرتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں ایک ہی احمدی گھرانہ ہے ۔ مرحوم بہت ہی خوش اخلاق ،ملنسار ،مہمان نواز،سادہ مزاج، وقت کے پابند تھے۔ خلیفۂ وقت کی تمام تحریکات پر لبیک کہنے والے اور مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔ مرحوم نے لواحقین میں چار بیٹے (مکرم پرویز احمد مانگٹ، مکرم جاوید احمد مانگٹ، مکرم افتخار احمد مانگٹ ،خاکسار ا عجاز احمد مانگٹ) اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ 7 نومبر2021ء کو مکرم نعمات احمد نیئر صاحب (معلم سلسلہ) نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں قریبی دیہات اور باہر سے بہت سے احباب نے شرکت کی ۔قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی جگہ عطا فرمائے۔انکی اولاد کو انکی دعاؤں کا وارث بنائے۔ہمیشہ خلافت کا اطاعت گزار بنائے۔ (آمین)

(ادارہ الفضل کی طرف سے تعزیت قبول فرمائیں)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک مؤرخہ 19؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ