• 25 اپریل, 2024

اگر کسی وقت مہمان نوازی نہ ہوسکے

اگر کسی وقت کسی کی صحیح طور پر مہمان نوازی نہ ہوسکے کہیں کمی رہ جائے مزاج کے مطابق کھانا نہ ملے تو مہمان کا کام نہیں ہے کہ برا منائے اگر مزاج کے مطابق نہیں ہے تو پھر بھی صبر شکر کر کے بغیر انتظامیہ پر یا کام کرنے والے کارکنان پر اعتراض کئے، کھانا کھا لینا چاہیے یا پھر بغیر اعتراض کے وہاں سے آجائیں اور کسی کارکن کو یہ احساس نہ ہونے دیں کہ تمہارا کھانا میرے پسند یا معیار کے مطابق نہیں ہے……. اور اکا دکا یہ واقعات بھی ہو جاتے ہیں کہ یہاں آپس میں پرانی رنجشوں کے حوالہ سے ایک دوسرے پر طنزیہ فقرے چست کرنے سے لڑائی جھگڑے تک نوبت آجاتی ہے تو ایسے گھٹیا کام کرنے والے چاہے ایک دو گھر ہی ہوں پورے ماحول کو خراب کردیتے ہیں اس لئے اس بات کا خیال رکھیں کہ جلسے کے ماحول میں کسی قسم کی ایسی بدمزگی پیدا نہ ہو جو ماحول پربرا اثر ڈالنے والی ہو۔

(خطبات مسرور جلد چہارم صفحہ 374)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

آج کی دعا