• 24 اپریل, 2024

نماز کی طرف توجہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ فرماتے ہیں ۔
’’انصار اللہ کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ اس بات کی اہمیت کو سمجھیں، اِقَامَۃ الصَّلٰوۃ کا حق ادا کرنے والے بنیں۔ اپنے بچوں کو اپنے گھر والوں کو نمازوں کی طرف توجہ دلائیں۔اگر انصار اللہ کی عمر کے لوگوں میں سے جو اپنی متعلقہ مجالس کے عہدیدار بھی ہیں اگر وہ خود اس طرف توجہ کریں کہ انہوں نے قیامِ نماز کا حق ادا کرنا ہے ہر سطح پر جو عہدیدار ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہوئے مساجد میں لانے کی کوشش کرنی ہے اور اپنے احمدی ہمسائیوں کو بھی نماز میں آتے جاتے اس طرف توجّہ دلاتے رہنا ہے، تو ہم دیکھیں گے کہ ہماری مساجد حقیقت میں بارونق مساجد بن جائیں گی اور اگر تمام انصار اس کی طرف توجہ کریں تو ایک انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔پس اس طرف توجہ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔‘‘

(اختتامی خطاب اجتماع انصار اللہ یوکے 2018ء)

پچھلا پڑھیں

اعلانات و اطلاعت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جنوری 2020