• 20 اپریل, 2024

ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے تحت یتامیٰ میں خوراک کی تقسیم

مرا مقصود و مطلوب و تمنا خدمت خلق است
ہمیں کارم، ہمیں بارم، ہمیں رسمم ہمیں راہم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ سیرالیون جہاں پیغامِ اسلام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے وہیں خدمتِ انسانیت کے کاموں میں بھی، جب کہیں اور جہاں کہیں توفیق ملے، بڑھ چڑھ کر مصروف ہے۔

چھ سال قبل جب ایبولا وائرس نے مغربی افریقی ممالک کو بری طرح متأثر کیا تو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون نے ہیومینٹی فرسٹ برطانیہ کے تعاون سے پچاس یتامیٰ کی دیکھ بھال کا ذمہ اٹھایا اور اب ہیومینٹی فرسٹ مڈل ایسٹ کے تعاون سے یہ کام باقاعدگی سے جاری ہے۔

چنانچہ مورخہ 30 دسمبر کو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے ایک ڈائریکٹر مکرم طاہر احمد فرخ صاحب کی نگرانی میں احمدیہ مسلم ہیڈکوارٹر مکینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور پچاس یتامیٰ میں خوراک اور سکول کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان اشیاء میں چاول، آئل، پیاز، نمک، ٹماٹو پیسٹ، صابن وغیرہ شامل ہیں ۔ بعض طلباء کی سکول فیسوں اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی مدد کی گئی۔ تقسیم کی گئی اشیاء کی قیمت ساڑھے سات ملین لیون سے زائد تھی۔الحمد للہ

پروگرام کی صدارت کورٹ چیئرمین پا ڈینئل کمارا نے کی اور خدمت انسانیت کے اس کام میں جماعت احمدیہ اور ہیومینٹی فرسٹ کی خدمات کو سراہا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بہترین ممکنہ رنگ میں انسانیت کی خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

٭…٭…٭

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی، سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جنوری 2021