• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم محمد اشرف ضیاء۔نیشنل صدر و مبلغ انچارج آسٹریا یہ افسوس ناک اعلان بھجواتے ہیں:
خاکسار کی بھابھی جان محترمہ آمنہ بیگم اہلیہ ڈاکٹر محمد اکرم صاحب موٴرخہ 5؍جنوری 2023ء کو دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

موصوفہ محترم خواجہ محمد رمضان مرحوم درویش قادیان کی صاحبزادی اور محترم خواجہ عبد العزیز مرحوم سابق صدر جماعت احمدیہ گرمولہ ورکاں کی بہو تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی طور پر جنازے کی ادائیگی کے بعد میت ربوہ لے جائی گئی اور بہشتی مقبرہ میں آسودہ خاک ہوئیں۔ آپ انتہائی عبادت گزار، صوم و صلوٰۃ کی پابند، تہجد میں باقاعدہ، قرآن مجید سے محبت کرنے والی اور باقاعدگی سے تلاوت کرنے والی خاتون تھیں۔ خلافت سے محبت و عقیدت کا تعلق رکھنے والی، لازمی اور طوعی چندہ جات باقاعدگی سے ادا کرنے والی تھیں۔تحریک جدید اور وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہوتے ہی حسب وعدہ چندہ ادا کر دیتیں۔ انتہائی بہادر اور نڈر داعی الیٰ اللہ تھیں۔ جماعت کے خلاف کبھی کوئی بات سننا گوارانہ کرتیں۔ اپنے میاں کی طرح طب کے پیشے سے منسلک تھیں۔ انتہائی غریب پرور اور ناداروں کا خیال رکھنے والی تھیں۔ ضروتمند مریضوں کا مفت علاج کرتیں اور ادویات فراہم کرتیں۔

پسماندگان میں میاں کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ سب بچے خدا تعالیٰ کے فضل سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شادی شدہ ہیں۔ بڑی بیٹی عزیزہ عطیۃ الکریم مقیم امریکہ، دوسری بیٹی عزیزہ بشریٰ قرۃ العین اہلیہ عزیزم ناصر احمد حال مقیم امریکہ اور چھوٹی بیٹی عزیزہ ڈاکٹر طیبہ اکرم زوجہ ڈاکٹر ثاقب محمود صاحب لندن میں مقیم ہیں۔ (بفضل خدا دونوں وقف نَو کی تحریک میں شامل ہیں)۔ اکلوتا بیٹا عزیزم ڈاکٹر عطا ء المنعم نیورو سرجن ہے۔ میرے ساتھ ان کا سلوک انتہائی مشفقانہ اور ماں کی طرح تھا، جو تادم آخر قائم دائم رہا۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔ اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی