• 20 اپریل, 2024

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
25,949 6,969 1,246

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

     
1 مصر 3659
2 جنوبی افریقہ 3635
3 مراکش 3446
4 الجیریا 2910
5 کیمرون 1163

ساؤتھ افریقہ

 ساؤتھ  افریقہ  نے اپنے ستر ہزار فوجی کورونا وائرس  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے کے لئے لگا دئے ہیں ۔ حالیہ وبا کی روک تھام کے لئے  دنیا بھر میں سخت ترین پابندیا ں جنوبی افریقہ میں لگائی گئی ہیں ۔  تاہم سیکورٹی فورسز کو ان  پابندیوں پر پر عمل درآمد کروانے کے لئے بہت  کوشش کرنا پڑ رہی ہے ۔   BBC

https://www.bbc.com/news/world-africa-52387962

کینیا

   مشرقی افریقہ کے ملک  کینیا کے دارلحکومت نیروبی کے  ایک قرنطینہ سنٹر سے  درجنوں لوگوں کے بھاگنے کی ویڈیو سامنے آ ئی ہے۔ اس پر رد عمل دیتے ہوئے  صدر  مملکت نے کہا ہے کہ ہمیں  سنٹر سے بھاگنے والوں  کا پتا  ہے اور ہم ان کو واپس لے آئیں گے  ان لوگوں نے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہیں ۔

 ادھر قرنطینہ  سنٹرز کا تجربہ  رکھنے والے  لوگو ں نے کہا ہے ان  سنٹرز میں حالات بہت مشکل ہیں اور  جیل سے مشابہہ ہیں ۔  بعض سنٹرز میں  ایک رات قیام کی فیس ۲۰سے لے کر  ایک سو ڈالرز  تک ہے ۔

https://www.bbc.com/news/world-africa-52381583

نائیجر

 کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے کرفیو کے خلاف مظاہر وں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلمان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت مساجد میں نماز باجماعت اور رمضان میں نماز تراویح ادا کرکے اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

https://www.journalduniger.com/covid-19-le-niger-redoute-de-nouvelles-violences-a-lapproche-du-ramadan/

مڈگاسکر کی دوائی  پر سوالیہ نشان

مڈگاسکر مشرقی افریقہ کا جزیرہ پر مشتمل  چھوٹا سا ملک ہے  ۔وہاں کے  صدر  نے چند دن قبل  اعلان کیا تھا کہ ان کے ماہرین نے کورونا وائرس  کے علاج کی  دیسی  دوائی بنا لی ہے۔ تاہم ان کے اعلان کے بعد عالمی ادارہ صحت نے  کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ   یہ دوا کورونا کے لئے مؤثر ہے ۔

اس دوا کے اجزا میں افریقہ میں پایا جانے والا پودا  Artemisia اور بعض دیگر جڑی بوٹیاں استعمال کی گئی ہیں ۔Artemisia  کے پودے سے ملیریا  کی دوائی  بنتی ہے۔

صدر نے سکول جانے والے  بچوں کو پابند کیا ہے کہ وہ دن بھر اس ٹانک کے گھونٹ لیتے رہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ کورونا کے علاج کے لئے کوئی شارٹ کٹ موجو دنہیں ہے ۔ عالمی سطح پر اس کی  ویکسن بنانے کی  کوششیں جاری ہیں۔

https://www.bbc.com/news/world-africa-52374250

جبوتی

 جبوتی میں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد  بڑھ رہی ہے ۔ ایک دن میں کورونا کے 99  کیسز سامنے آئے ہیں  اور کل تعداد 974 ہو گئی ہے ۔ اس تعداد کی زیادتی کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ  ایک ملین سے  بھی کم آبادی والا یہ ملک کافی بڑی تعداد میں کورونا کے ٹسٹ کر رہا ہے۔ جبوتی  اپنے ہمسایہ ممالک ایتھوپیا۔ صومالیہ ۔ سوڈان  حتی کہ  کینیا سے بھی زیادہ ٹسٹ کر رہا ہے۔

https://www.bbc.com/news/live/world-africa-47639452

قرنطینہ سے بھاگنے پر فرد جرم عائد  

یوگنڈا  کے دارلحکومت کمپالا کے ایک قرنطینہ میں رکھے گئے چھ چائنیز  کسی طرح وہاں سے فرار ہو کر اپنے مقامی ڈرائیور کے ساتھ بائی روڈ ہمسایہ ملک کونگو کی طرف بھاگ رہے تھے کہ پکڑے گئے۔ قرنطینہ سنٹر سے بھاگنے پر  ان پر کمپالا کی عدالت میں مقدمہ چلا ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔  ۴ مئی کو انہیں سزا سنائی جائے گی ۔

https://www.bbc.com/news/live/world-africa-47639452

مراکش

 لاک ڈاؤن  کی خلاف  ورزی کرنے پر مراکش میں پانچ ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔  بی بی سی

ڈرائیورز کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں

یوگنڈا نے کہا ہے کہ  لمبے روٹ کے ڈرائیورز جو کارگو ٹرک چلاتے ہیں کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔ روزانہ سات سو سے ایک ہزار ٹرک یوگنڈا بارڈر سے گزرتےہے۔  (بی بی سی)

آئیوری کوسٹ

  آئیور کوسٹ کے وزیر اعظم نے   ۴۵ نئے مراکز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ، "یہ مراکز ہماری اسکریننگ کی گنجائش کو بڑھانے اور مثبت معاملات اور ان کے رابطوں کے تیز رفتار اور موثر انتظام کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔ وبائی مرض کے مرکز ، آبی جان میں ، نو (9) مراکز اپریل 2020 کے اختتام سے قبل صحت کے سازوسامان اور اہلکاروں سے لیس ہوں گے۔

  روزانہ کے ٹیسٹ آہستہ آہستہ 300 سے بڑھ کر 1000 ہو جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 2 لاکھ سیمپلنگ کٹس ، reagents اور لیبارٹری سامانوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔

                        چوہدری نعیم احمد باجوہ۔برکینا فاسو

                (نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن ( آن لائن )

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ (23 ۔اپریل 2020 ء)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ