• 23 اپریل, 2024

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کا افتتاح

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کا باقاعدہ افتتاح
سیرالیون جماعت کے سو سال پورا ہونے پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سے ایک روحانی تحفہ

الحمدللہ جماعت احمدیہ سیرالیون کے گوشے گوشے میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے اور قرآنِ کریم کی تعلیم پھیلانے میں کوشاں ہے۔ سیرالیون میں 2021ء میں جماعت احمدیہ سیرالیون کے سو سال مکمل ہونے پر احمدیہ جماعت سیرالیون کی طرف سے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں سیرالیون میں مدرسۃ الحفظ کے باقاعدہ آغاز کی اجازت کی درخواست کی گئی جسے حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت قبول فرماتے ہوئے جامعۃ المبشرین سیرالیون کے زیرِ انتظام پانچ طلباء کے ساتھ اس کے آغاز کی اجازت عطا فرماتے ہوئے مکرم حافظ اسداللہ وحید صاحب کی بطور استاذ منظوری عطا فرمائی۔

مؤرخہ16جون کو افتتاح کی ایک سادہ تقریب جامعۃ المبشرین سیرالیون کے ہال میں بعد نمازِ مغرب و عشاءمنعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم مولانا سعیدالرحمٰن صاحب امیرومشنری انچارج سیرالیون نے فرمائی۔ عزیزم اسماعیل کروما (متعلم مدرسۃ الحفظ )نے تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ پیش کیا اور عزیزم عبدالرحمٰن علی (متعلم مدرسۃ الحفظ )نے نظم ‘‘ہے دستِ قبلہ نما’’ پیش کی۔ جس کے بعد مکرم حافظ اسداللہ وحید صاحب نے مدرسۃ الحفظ میں داخلہ کی شرائط و قواعد و ضوابط پیش کئے۔

مکرم امیرصاحب نے اپنے خطاب میں قرآنِ کریم کو حفظ کرنے کی برکات بیان کیں اور بتایا کہ قرآنِ کریم کو حفظ کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ایک ضروری امر یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے۔ مکرم مولوی حامد علی بنگورا صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا کہ آپ کی شفقت سے سیرالیون جماعت کو مدرسۃ الحفظ کا ایک بابرکت تحفہ ملا ہے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں اور عملوں کو قرآنِ کریم کی روشنی سے منور فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن۔سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جولائی 2021