• 25 اپریل, 2024

فقہی کارنر

بیچنے والے کو اپنی چیز کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار ہے

(حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں) سوال پیش ہوا کہ بعض تاجر گلی کوچوں میں یا بازار میں اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ ایک ہی چیز کی قیمت کسی سے کم لیتے ہیں اور کسی سے زیادہ، کیا یہ جائز ہے؟

آپؑ نے فرمایا۔
مالک شے کو اختیار ہے کہ اپنی چیز کی قیمت جو چاہے لگائے اور مانگے، لیکن وقتِ ضرورت تراضی طرفین ہو اور بیچنے والا کسی قسم کا دھو کہ نہ کرے۔ مثلاً ایسا نہ ہو کہ چیز کے خواص وہ نہ ہوں جو بیان کئے جاویں اور کسی قسم کا دغا خریدا ر سے کیا جاوے اور جھوٹ بولا جاوے اور یہ بھی جائز نہیں کہ بچے یا ناواقف کو پائے تو دھوکہ دے کر قیمت زیادہ لے لے اور جس کو اس ملک میں ’’لگادا‘‘ لگانا کہتے ہیں یہ ناجائز ہے۔


(بدر 16 مئی 1907ء صفحہ10)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

رومانیہ کے ایک ٹی وی پروگرام میں اسلام احمدیت کی شمولیت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 جولائی 2022