• 19 اپریل, 2024

چوتھا جلسہ سالانہ فرنچ گیانا جنوبی امریکہ

الله تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ جماعت احمد یہ فرنچ گیانا کو 24 نومبر 2019ءکو اپنا چوتھا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ جلسہ ایک روز کا تھا۔ اس مبارک جلسہ کا انعقاد Cayenne شہر میں موجود جماعت کے مشن ہاؤس کے ملحقہ ہال میں کیا گیا۔

جلسہ کے انتظامات کو احسن رنگ میں منظّم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں خاکسار کو امسال افسر جلسہ سالانہ مقرر کیا گیا نیز دیگر شعبہ جات کی ذمہ داری مختلف احباب میں تقسیم کی گئی اور چونکہ جماعت اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور زیادہ تر احبابِ جماعت نو مبائعین پر مشتمل ہیں اس لئے ان شعبہ جات کی مختلف ذمہ داریوں کے تعلق سے تفصیلی تعارف انہیں کرایا گیا۔

جلسہ کی تیاری میں امسال مشن ہاؤس کے ایک حصہ کو concrete کیا گیا جہاں جھنڈوں کی جگہ بھی پکی کی گئی۔ نیز اور بہت سا کام و قارعمل سے کیا گیا جیسا کہ مشن ہاؤس کی بیرونی دیواروں اور Main Gate کو paint کیا گیا۔ اسی طرح جلسہ گاہ کو paint اور renovate کیا گیا۔

خاکسار راقم الحروف اور مشنری انچارج لوگوں کے گھروں میں گئے نیز cayenne شہر کے گرد و نواح میں گئے جہاں سڑک پر لوگوں سے ملا قا تیں کی اور جلسہ کی دعوت دی۔ یوں یہ ہمارے لئے ایک تبلیغ کا بھی بہترین موقع بن گیا۔

اسی طرح فرنچ گیانا کے مذہبی و سیاسی شخصیات کو کثرت سے خطوط کی شکل میں دعوت نامے بھیجے گئے جس سے جماعت کو تبلیغ کا بہترین موقع میسر آگیا۔اللہ کے خاص فضل و کرم سے بہت سی شخصیات نے ہماری دعوت کا جواب بھی دیا اور کچھ شامل بھی ہوئے جن کی آگے جا کر خاکسار تفصیل تحریر کرے گا۔

پرچم کشائی کی تقریب

پرچم کشائی کی تقریب فرنچ گیانا کے لوکل وقت صبح کے 11 بجے ہوئی۔ پروگرام کے مطابق جماعت کا جھنڈانیشنل صدر و مشنری انچارج اور فرانس کا جھنڈا صدر مجلس خدام الاحمدیہ مکرم ابو بکر عزیز نے لہرایا۔

جلسہ سالانہ کا اجلاس

اجلاس کی صدارت مولانا صدیق احمد منور نے کی اور آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور فرنچ زبان میں ترجمہ کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا عربی زبان میں قصیده’’ يَـا عَيْنَ فَيْـضِ اللّٰهِ وَالْعِـرْفَانِ ‘‘ مکرم ابو بکر عزیز صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے پیش کیا اور بعد ازاں اس کے ساتھ ساتھ ترجمہ سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔

اس کے بعد سب سے پہلی تقریر ہمارے ایک مہمان جو فرانس سے تشریف لائے ہوئے تھے مکرم شکیل احمد نے کی جس میں انہوں نے جماعت کا فرنچ زبان میں مختصر تعارف پیش کیا نیز فرنچ زبان میں حضورِ انور ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جماعت کے نام اہم اور بابرکت پیغام پڑھ کر سنایا۔

اجلاس کی دوسری تقریر فرنچ زبان میں خاکسار کی تھی جس کا موضوع تھا ’’ہماری انفرادی طور پر امن کوقائم کرنے کے لئے ذمہ داریاں قرآن مجید کی تعلیمات کی رُوسے‘‘

تیسری تقریر مولانا مقصود احمد منصور مشنری انچارج GUYANA کی تھی جو کہ فرنچ گیاناکے ہمسائے ملک سے اس جلسہ میں حضور انور کی اجازت سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ ان کی تقریر کا موضوع تھا ’’جماعت گیانا کا تعارف اور ان کے جلسہ کے تاثرات’’

اجلاس کی چوتھی تقریر مکرم Jacques Bertholle کی تھی جس کا عنوان تھا ‘‘جماعت احمدیہ کی فرنچ گیانا میں Interfaith Harmony قائم کرنے میں نمایاں حصہ’’ محترم Jacques Bertholle فرنچ گیانا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین interfaith dialogue کے انچارج ہیں اور جماعت کے قریبی دوست بھی۔ انہیں 2015ءکے جلسہ سالانہ یو کے میں شامل ہونے کی سعادت مل چکی ہے اور حضرت خلیفۃ المسیح الخا مس ایّدہ الله تعالی ٰبنصرہ العزیز کے ساتھ انہیں شرفِ ملاقات بھی حاصل ہوا تھا جس کا یہ ہمیشہ ذکر بھی کرتے ہیں اور ان پر حضور انور سے ملنے کے بعد جو نیک اثر ہو اس کا بھی ہمیشہ ذکر کرتے ہیں۔

اس اجلاس کی پانچویں تقریر مکر م خالد Dalce کی تھی جن کا عنوان تھا ’’حضرت اقدس محمد رسول اللہﷺ کے شمائل مبارکہ‘‘ اور یہ تقریر بھی فرنچ زبان میں تھی۔مکرم خالد کا تعلق ملک Haiti سے ہے اور انہیں 2 سال قبل عیسائیت ترک کر کے اسلام احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی تھی۔ الحمدللہ

مہمانان خصوصی کی فہرست

مہمانان کی فہرست کچھ یوں ہے اور ان میں سے بعض نے مختصر طور پر خطاب کیا اور جماعت کاشکریہ ادا کیا ۔

1. Mr Yazin , President of humanitarian emergency service (Samu Social)
2. Dr. Judnie Galdine, Souffrant Consul of HAITI
3. Mr. Osseux Roberto, President of the chamber of trade and craft
4. Mr. Marc Beaulieu, Captain of Gendarmerie of French Guiana
5. Mr. Jean Yves, Contout city counsillor and representing Mayor of Cayenne
6. Mr. William Wang, President of the association of Chinese Youth Community
7. Mr. Karefa Drame, President of Sunni Mosque Aboubakar
8. Imam Sunni Mosque Aboubakar .
9. Dr. BenSalah Jawad President of Muslim Association
10. Mr. Jacques Bertholle Incharge of Interfaith Dialogue
11. Me. Bonnefoy Directrice of Psychology of Work

12. Me. Loemie Head of the department of culture for Cayenne

اللہ کے فضل سے ان تمام مہمانوں نے جماعت کا شکریہ ادا کیا اور اکثر نے پروگرام کے بعد کہا کہ انہیں ہمارے جلسہ میں شامل ہو کر اسلام کی حقیقی تصویر دیکھنے اور سننے کوملی ہے۔

اجلاس کی اختتامی تقریر مولاناصدیق احمد منور کی تھی ۔ اس کے بعد مختصر اًجملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا کرائی۔

ہماری اس تقریب کی نیشنل ریڈیو Guyane Première نے خبر نشر کی اور اس طرح سارےملک تک اسلام احمد یت کا پیغام پہنچا۔

امسال ایک book stall اور Exhibition بھی لگائی گئی۔

اس طرح 3 ملکوں کی نمائندگی ہوئی اور کل تعداد شاملین کی امسال جلسہ سالانہ میں تقریباً150 افراد کی تھی۔یہ تعداد گزشتہ سال کی حاضری سےزیادہ ہے۔ یہ محض خدا تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے ۔

(محمدبشارت۔فرنچ گیانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

خطبہ جمعہ سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزفرمودہ 29نومبر2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح