• 23 اپریل, 2024

نورِ خدا کا مظہر

ابن غلام احمد اک نور سے منور
شانِ خدائے رحماں نور خدا کا مظہر
مہدی کے گلستاں کا وہ تھا گلِ مُعنبر
خوشنودیِ خدا کی خوشبو سے بھی معطر
علم اور معرفت کا وہ تھا عظیم ساگر
ہیں مستفیض جس سے اپنے ہوں یا کہ دیگر
قرآن کے محاسن جوہر بتائے افزوں
پہنا گیا ہے ہم کو دیں کا حسین زیور
ہم کو لڑی میں مثلِ موتی پرو دیا ہے
اوڑھائی اس نے وحدت کی ہم پہ کیسی چادر
وعظ و بیاں میں اعلیٰ تصنیف میں بھی یکتا
ملتا نہیں جہاں میں اس سا کوئی سخنور
پُرخار وادیوں سے ظلمت کی گھاٹیوں سے
فاتح کی طرح نکلا لے کر ھدٰی کا لشکر
وہ تھا سبھی اسیروں کا رستگار و رہبر
شفقت کا عالی پیکر الفت میں مثلِ مادر
اس کا وجود حافظ ہر وصف میں تھا کامل
ہر وصف میں عیاں تھا حسنِ ازل کا منظر

(حافظ محمد مبرور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 فروری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 فروری 2020