• 20 اپریل, 2024

مشکل وقت میں آخری سورتوں کا پڑھنا

حضرت معاذ بن عبد اللهؓ اپنے والد سے روايت بيان كرتے ہيں كہ ايك شديد اندهيرى رات ميں بارش تهى تو ہم رسول كريم ﷺ كے پاس گئے تاكہ آپؐ دعا كريں۔ جب ہم ان كے پاس پہنچے تو آپؐ نے فرمايا: پڑهو! ميں چپ رہا۔ آپؐ نے پهر فرمايا: پڑهو! تو ميں چپ رہا! پهر آپؐ نے فرمايا: پڑهو! تو ميں نے عرض كيا كہ كيا پڑهوں؟ آپ نے فرمايا: قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ اور معوّذتين (سورة فلق اور ناس) ہر شام اور ہر صبح كو تين تين بار پڑھ ليا كرو۔ يہ ہر چيز كے مقابل تمہارے لئے كافى ہو جائے گى۔

(سنن الترمذي، كتاب الدعوات عن رسول اللهؐ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ