• 25 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

ماہر طبیب، مکرم ڈاکٹر پیر محمدنقی الدین وفات پاگئے

(لندن مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پاکستان سے یہ اندوہناک خبر موصول ہوئی ہے کہ ماہر طبیب مکرم ڈاکٹر پیر محمد نقی الدین (M.B.B.S) کرونا وائرس کی وجہ سے پمزاسلام آبادمیں مؤرخہ 18۔اپریل2020ء کو 73 سال کی عمر میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ آپ موصی تھے۔ موجودہ حالات کی وجہ سے آپ کی تدفین احمدیہ قبرستان اسلام آباد میں امانتاً لائی گئی ہے۔

آپ مکرم پیر عبدالرحیم کےبیٹےتھے۔جوحضرت صوفی احمدجانؓ (جن کے گھر حضرت مسیح موعودؑ نے پہلی بیعت لی تھی) کے پڑ پوتے تھے۔ یوں آپ مکرم پیر منظور محمد قاعدہ یسرناالقرآن والے کے پڑپوتے بھی لگے۔

آپ نے اپنے پیچھے ایک بیوہ، ایک بیٹا، بہو، چاربیٹیاں، 13پوتے پوتیاں، نواسےنواسیاں یادگار چھوڑے ہیں۔

آپ جماعت احمدیہ اسلام آباد کے قاضی تھے۔نہایت مخلص،ہمدرد اور نافع الناس وجود تھے۔ مستحقین کا علاج مفت کردیتے تھے۔

آپ کی اہلیہ محترمہ،بیٹے اوربہو کے ٹیسٹ بھی مثبت آئےہیں۔قارئین سے مرحوم کی مغفرت، جنت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کی کامل شفایابی کیلئے دعاکی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء