• 24 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

اظہارِ تشکر

مکرم چوہدری منیر مسعود کے بیٹے جناب ڈاکٹر جہانزیب مسعود کچھ دن قبل امریکہ میں مریضوں کی دیکھ بھال کرتے خود بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔آپ کی علالت پر روزنامہ الفضل لندن آن لائن نے دعائیہ اعلان کے ذریعہ قارئین الفضل سےدعا کی درخواست کی۔حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ کی بھی مشفقانہ دعائیں اور جماعت احمدیہ کی خاطر درد رکھنے والے نیز قارئین الفضل کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے موصوف کو شفا عطا فرمائی۔الحمدللہ علیٰ ذٰلک

مکرم چوہدری منیر مسعود اعلان ہٰذا کے ذریعہ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ اور تمام دعا کرنے والے دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا بھر میں بسنے والے ہر احمدی کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے۔نیز وہ لکھتے ہیں کہ مدیر الفضل اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ادارت کا حق کما حقہٗ ادا کرنے کی توفیق پا رہے ہیں۔

نوٹ:اللہ تعالیٰ آپ تمام کی صحت وعمر اور مال ونفوس میں برکت بخشے اور پیش از پیش زورِ قلم اور خدمت کی توفیق دے۔آمین

پچھلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر7 ،23 ۔اپریل 2020

اگلا پڑھیں

افریقہ Covid-19 ڈائری نمبر8 ،24۔اپریل2020ء