• 19 اپریل, 2024

رمضان کے تیسرے عشرہ (آگ سے نجات) اور اس کے متعلق حضرت مسیحِ موعودؑ کی دعائیں

  • ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہے۔ تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں سے ہم کوبچا۔

(البدر)

  • رَبِّ اَخْرِجْنِی مِنَ النَّارِ

ترجمہ: اے میرے رب! مجھے آگ سے نکال۔

  •  رَبِّ ارْحَمْنِیْ اِنَّ فَضْلَکَ وَرَحْمَتَکَ یُنْجِی مِنَ الْعَذَابِ

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھ پر رحم فرما اور تیر افضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔

  • رَبِّ سَلِّطْنِیْ عَلَی النَّارِ

ترجمہ: اے میرے ربّ! مجھے ہر آگ پر مسلط کر دے۔

  • اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ النَّارِ

ترجمہ: سب تعریف اس خدا کے لئے جس نے مجھے آگ سے نکالا۔

  • رَبِّ لَاتَضِیِّعْ عُمُرِیْ وَ عُمُرَھَا وَاحْفَظْنِیْ مِنْ کُلِّ اٰفَۃٍ تُرْسَلُ اِلَیَّ

ترجمہ: اے میرے ربّ! میری اور اس (جیون ساتھی) کی عمر کو ضائع نہ کریو اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیو جومیری طرف بھیجی جاویں۔

  • اے رب العالمین! میں تیرے احسانوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔ تو نہایت ہی رحیم و کریم ہے۔ تیرے بے غایت مجھ پر احسان ہیں۔ میرے گناہ بخش تا میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔ میرے دل میں اپنی خالص محبت ڈال تا مجھے زندگی حاصل ہو اور میری پردہ پوشی فرما اور مجھ سے ایسے عمل کرا جن سے تو راضی ہو جائے۔ میں تیرے وجہ کریم کے ساتھ اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ تیر اغضب مجھ پر وارد ہو۔ رحم فرما۔ رحم فرما۔ رحم فرما اور دنیا و آخرت کی بلاؤں سے مجھے بچا۔ کیونکہ ہر ایک فضل و کرم تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔ آمین ثم آمین

(الحکم 21 فروری 1898ء)

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

محمود کی آمین