• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم حافظ مظہر احمدیہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں۔

مکرم خواجہ سعید اختر مورخہ 11مئی 2022ء بروز بدھ بعمر80 سال بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت نبی بخش ؓ امرتسری رفوگر کے پوتے تھے جو تین سو تیرہ صحابہ میں شامل ہیں ۔مرحوم موصی تھے اور اللہ تعالی کے فضل سے آپ کو بطور سیکرٹری نومبائعین اور میڈیکل کیمپس کے سلسلہ میں غیرمعمولی خدمات کی توفیق ملی۔ مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین۔ نیز انکی اہلیہ بیمار ہیں ان کے لئے بھی قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ