• 24 اپریل, 2024

جلسہ یوم مسیح موعودؑ جماعت احمدیہ لٹویا

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ لٹویا کو 23 مارچ 2022ء کو لٹویا کے دارالحکومت ریگا (Riga) میں واقع مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہ جلسہ رات 8:30 پر خاکسار (بشارت احمد شاہد مبلغ سلسلہ و نیشنل صدر جماعت لٹویا) کی زیر صدارت شروع ہوا۔

عزیزم انتصار محمود صاحب نے تلاوت قرآن کریم اور اس کا اُردو ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد عزیزم جاذب احمد شاہد صاحب نے درثمین اردو سے نظم بعنوان ’’محاسن قرآن کریم‘‘ کے چند اشعار خوش الحانی سے پڑھ کر سنائے۔ اس اجلاس کی پہلی تقریر مکرم توقیر احمد صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم جماعت لٹویا نے کی۔ آپ کی تقریر کا موضوع تھا ’’یوم مسیح موعود علیہ السّلام کیسے منایا جائے؟‘‘۔ دوسری تقریر کی سعادت مکرم مرغوب احمد صاحب نیشنل سیکرٹری وصایا جماعت لٹویا کو حاصل ہوئی۔ موصوف کی تقریر کا موضوع تھا ’’مسلمانوں کے انتشار اور کمزوری کی اصل وجہ آنحضرتﷺ کی نافرمانی اور مسیح ومہدی کا انکار ہے‘‘۔ اس کے بعد مکرم فضل عمر شاہد صاحب نیشنل سیکرٹری مال جماعت لٹویا نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کا دعوی امام مہدی معہود‘‘ کے عنوان سے تقریر کی سعادت حاصل کی۔ اگلی تقریر مکرم خاقان احمد صائم صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ جماعت لٹویا کی تھی جس کا موضوع تھا ’’حضرت مسیح موعودعلیہ السّلام کا دعوی مثیل عیسٰی مسیح ابن مریم اور حکم وعدل‘‘۔ اس کے بعدمکرم عطاء الصبور خان صاحب جنرل سیکرٹری جماعت لٹویا نے ’’حضرت مسیح موعودعلیہ السّلام کی بعثت کا مقصد اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر تقریر کرنے کی توفیق پائی۔ اس جلسہ میں کل 5تقاریر پیش کی گئیں۔

جلسہ کے اختتام پر خاکسار نے تمام مقررین اور سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی جس کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کے بعد نماز مغرب وعشاء جمع کرکے ادا کی گئیں اور شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدیہ لٹویا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل آن لائن، لٹویا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ