• 20 اپریل, 2024

فقہی کارنر

گورنمنٹ کے حقوق تلف نہ ہوں

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا۔
رشوت ہر گز نہیں دینی چاہئے۔ یہ سخت گناہ ہے مگر میں رشوت کی کی یہ تعریف کرتا ہوں کہ جس سے گورنمنٹ یا دوسرے لوگوں کے حقوق تلف کئے جاویں۔ میں اس سے سخت منع کرتا ہوں لیکن ایسے طور پر بطور نذرانہ یا ڈالی اگر کسی کو دی جاوے جس سے کسی کے حقوق کا اتلاف مد نظر نہ ہو بلکہ اپنی حق تلفی اور شر سے بچنا مقصود ہو تو یہ میرے نزدیک منع نہیں ہے اور میں اس کا نام رشوت نہیں رکھتا۔ کسی کے ظلم سے بچنے کو شریعت منع نہیں کرتی بلکہ لَا تُلْقُوْ ا بِایْدِ یْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَةِ (البقرہ: 196) فر مایا ہے۔

(الحکم 17 اگست 1902ء صفحہ9)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ جلسہ ہائے یوم خلافت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جون 2022