• 23 اپریل, 2024

آج کى دعا

رزق حلال کے حصول کى دعا

اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

(جامع ترمذى، أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ ﷺباب ما اصبر من استغفر… حدىث: 3563)

ترجمہ: اے اللہ! ہمارے لئے حلال رزق کافى کر دے بجائے حرام رزق کے۔ اور ہمىں اپنے فضل سے اپنے سوا ہر اىک سے بے نىاز کردے۔

ىہ سىد ومولىٰ، مقدس الانبىاء، خىرالورىٰ، پىارے رسول حضرت محمدﷺ کى رزق حلال کے حصول کى دعا ہے۔

حضرت على رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ اىک مکاتب غلام نے ۱ن کے پاس آکر کہا کہ مىں اپنى مکاتبت کى رقم ادا نہىں کر پا رہا ہوں، آپ ہمارى کچھ مدد فرما دىجئے تو انہوں نے کہا: کىا مىں تم کو کچھ اىسے کلمے نہ سکھادوں جو رسول اللہ ﷺ نے ہمىں سکھائے تھے؟ اگر تىرے پاس پہاڑ کے برابر بھى قرض ہوتوتىرى جانب سے اللہ اسے ادا فرمادے گا، انہوں نے کہا کہ کہو:

 اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ

(جامع ترمذى، أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ ﷺباب ما اصبر من استغفر… حدىث: 3563)

(مرسلہ: مرىم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

تبلیغی پروگرام اُترخت (ہالینڈ)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 نومبر 2021