• 25 اپریل, 2024

اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ بولٹن

محض خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجلس خدام الا حمدیہ بولٹن کو مورخہ 11 جنوری 2020ء کو اپنا کامیاب لوکل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ اجتماع بولٹن کے مشہور Cobden Community سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی تزئین و آرائش کے لئے لوکل خدام نے دلچسپی کے ساتھ تمام امور سر انجام دئے۔

اجتماع کا آغاز یونیورسٹی آف بولٹن اسپورٹس ہال Bolton One میں ہوا۔ اِسی ہال میں افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اورحضرت مسیح موعود ؑ کا ایک اقتباس بھی پڑھ کر سنا یا گیا جو کہ اس سال اجتماع کی Theme کے متعلق تھا۔ اس سال اجتماع کی تھیم تھی The Hand of Talha-Jihad of the age افتتاحی تقریب کے بعد اسپورٹس شروع ہوئیں جن میں فٹ بال، بیڈمنٹن، سپرنٹ ریس، آرم ریسلنگ، ثابت قدمی شامل تھیں۔ اسپورٹس سیشن کا اختتام دن 12 بجے ہوا باقی کارروائی کے لئے خدام Cobden Community center تشریف لے گئے۔ جہاں پہنچ کر خدام و اطفال کی خدمت میں ریفریشمنٹ و پھل پیش کئے گئے اور بعد ازاں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد لیور پول سے تشریف لائے ہوئے مربی صاحب مکرم ساحل منیر نے اس سال کے تھیم پر خدام و اطفال کے ساتھ تلقین عمل کا ایک سیشن کیا۔

خدام و اطفال کے تعلیمی مقابلہ جات ہوئے جن میں اطفال کے لئے تلاوت، نظم، تقریر، حفظ قرآن، نماز باترجمہ شامل تھیں اور خدام کے لئے تلاوت، نظم، تقریر، فی البدیہ تقریر اور پیغام رسانی شامل تھیں۔ اس سال کی تھیم کی مناسبت سے ایک اشاعت کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس کو تمام شاملین نے بہت سراہا۔

حاضری کے اعتبار سے صورت حال کچھ یوں رہی کہ خدام کُل تجنید 34 میں سے 29 نے شمولیت کی اور اطفال کی کُل تجنید 20 میں سے 14 اطفال شامل ہوئے۔ اختتامی تقریب کا آغاز شام کو ہوا۔ صدارت کے فرائض مکرم عاقب خان معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے نے اداکئے۔ آغاز بھی تلاوت، نظم، اجتماع رپورٹ سے ہوا جس میں تمام شاملین، اطفال کے والدین، اجتماع کمیٹی ممبرز، مہمان خصوصی، ریجنل مربیان و تمام دیگر احباب کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔ بعد ازاں انعامات تقسیم ہوئے اور دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ بینن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 جنوری 2020