• 19 اپریل, 2024

خدا ایسے بھی دوڑ کر آتا ہے

مکرمہ نسیم اختر بیان کرتی ہیں کہ:
آپ کی خدمت میں خلافت کی برکت اور قربِ الہٰی کا ایک تازہ واقعہ روزنامہ الفضل میں شائع کرنے کے لیے لکھنا چاہتی ہوں۔ جوکہ یقینا ہم سب کے لیے بطور ایک نشان اور خلافت کی عظیم برکت کی اہمیت بیان کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی قدر کرنے اور حقیقی وفا کرنے والا بنائے۔ آمین ثم آمین۔

میرے بیٹے عزیزم مطہر احمد دانش (وقف زندگی) طالب علم جامعہ احمدیہ یوکے کچھ روز قبل حفاظت خاص ڈیوٹی کے لیے اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔ جب ان کی ڈیوٹی ختم ہوئی تو جامعہ واپسی سے قبل انہوں نے مجھے وٹس ایپ پر ویڈیو کال کی۔ اس وقت ہم فن لینڈ اپنے گھر میں تمام اہل خانہ چائے کے ساتھ گلاب جامن (مٹھائی) کھا رہے تھے۔ مجھے چونکہ معلوم ہے کہ میرے بیٹے کو مٹھائی بہت پسند ہے اس لیے میں نے اپنے سامنے سے مٹھائی چھپانے کی کوشش کی مگر میرے دوسرے بچے اس بات کو نہ سمجھ سکے۔ اور انہوں نے عزیزم مطہر احمد کو مٹھائی مزاقاً ہاتھ اوپر کر کے دکھا کر کھانی شروع کر دی جس پر وہ مسکراتا رہا ۔اور کچھ دیر میں کال ختم ہو گی۔ صرف چند منٹ بعد اس نے دوبارہ مجھے ویڈیو کال کی تو اس کے ہاتھ میں ایک مکسڈ مٹھائی کا خوبصورت ڈبہ تھا جس میں طرح طرح کی مٹھائی تھی۔ کہنے لگا میں واپس جانے کے لیےاپنی پوسٹ کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک محترم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب میرے سامنے سے گزرے ۔ میری طرف دیکھا اور میرے پاس آکر میرے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ تھما کر فرمانے لگے کہ یہ مٹھائی آپ کھا لیں مجھے تو شوگر ہے ۔ اور خود اپنے گھر تشریف لے گئے۔

یہ واقعہ دیکھتے ہی میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور ہم سب خدا تعالیٰ کے اس نشان پر خدا کے شکرگزار ہو گئے۔ کوئی اس واقعہ کو بے شک عام سا واقعہ کہے مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یقینا اللہ تعالیٰ خود تمام واقفین زندگی کا بہترین کفیل ہے۔ اور ان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کو بھی نظر انداز نہیں کرتا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلافت اور نظام جماعت کی حقیقی رنگ میں اطاعت کرنے اور خدمت دین کرنے والوں کی قدر کرنے والا بنائے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ